تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امام قبلہ اول:
پوری فلسطینی قوم بیت المقدس کے لیے متحد ہوجائے

نیوزنور10فروری/مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے فلسطینی قوم پر بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے القدس کو سال 2018ء کے لیے اسلامی یوتھ کا دارالحکومت قرار دینا خوش آئند ہے۔

مسلکی رواداری صارفین۳۳۰ : // تفصیل

امام قبلہ اول:

پوری فلسطینی قوم بیت المقدس کے لیے متحد ہوجائے

نیوزنور10فروری/مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے فلسطینی قوم پر بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے القدس کو سال 2018ء کے لیے اسلامی یوتھ کا دارالحکومت قرار دینا خوش آئند ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز فلسطینی عالم دین اور امام قبلہ اول’’ الشیخ محمد حسین‘‘ نے  کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے حالیہ ہفتوں کےدوران القدس کے حوالے سے اُٹھائے اقدامات باطل اور غیرقانونی ہیں کیونکہ ان کی کوئی آئینی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے القدس کے حوالے سے اُٹھائے گئے تمام اقدامات باطل ہیں جنہیں کسی قسم کی آئینی حمایت حاصل نہیں ہوگی اور ایسے ظالمانہ اقدامات کی حمایت  نہ تاریخ کرے گی اور نہ ہی تہذیب کیونکہ القدس پر بالادستی صرف اس کے اصل باشندوں ہی کو حاصل رہے گی۔

الشیخ محمد حسین نے مزید القدس کے حوالے سے حالیہ اور سابق قراردادوں پرعمل درآمد میں کوتاہی برتنے پر عرب اور مسلمان ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کودفاع القدس کے لیے قراردادوں کا نفاذ کرنا تھا وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے مقابلے کررہےہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر