تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
کلب برائے اسیران:
فلسطینی قیدیوں سے راز اگلوانے کیلئے انسانی حقوق گروپوں کے جعلی کاغذات پربلیک میل کرنے کا نیا صہیونی حربہ بے نقاب

نیوزنور10فروری/کلب نرائے اسیران نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اسیران سے راز اگلوانے کے لیے صہیونی جلاد طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں جیل میں تعینات عصافیر السجین نامی ایجنٹوں کی طرف سے اسیران کو بلیک میل کرنے کے لیے ان سے چکنی چپڑی باتیں اور جعلی ہمدردی کا  اظہار کرکے ان سے راز اگلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۱ : // تفصیل

کلب برائے اسیران:

 فلسطینی قیدیوں سے راز اگلوانے کیلئے انسانی حقوق گروپوں کے جعلی کاغذات پربلیک میل کرنے کا نیا صہیونی حربہ بے نقاب

نیوزنور10فروری/کلب نرائے اسیران نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اسیران سے راز اگلوانے کے لیے صہیونی جلاد طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں جیل میں تعینات عصافیر السجین نامی ایجنٹوں کی طرف سے اسیران کو بلیک میل کرنے کے لیے ان سے چکنی چپڑی باتیں اور جعلی ہمدردی کا  اظہار کرکے ان سے راز اگلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’کلب برائے اسیران‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں سے راز معلوم کرنے کیلئے جیل میں تعینات عصافیر السجین نامی ایجنٹوں کی طرف سے ان کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کی جاتی ہیں اور قیدیوں کو کلب برائے اسیران کے لیٹر پیڈ دیکر کہا جاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے ادارے کو اپنے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

رپورٹ کے مطابق دراصل یہ جعلی لیٹر پیڈ صہیونی فوج اور جیلروں کا فلسطینی قیدیوں سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا مجرمانہ حربہ ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سےجاری رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی طرف سے فلسطینی اسیران کو ایسا کوئی کاغذ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی قیدیوں سے ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات جمع کرنے کی کوئی مہم شروع کی گئی ہےاور ایسے تمام حربے اسرائیلی فوج کی تفتیش اور قیدیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کے ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو ایسا کوئی بھی کاغذ صرف مصدقہ اور منظور شدہ انسانی حقوق کے مندوب کے ذریعے ہی پہنچایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ عوفر جیل میں قیدیوں میں خالی لیٹر پیڈ جاری کیے گئے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں معلومات ان کاغذات پر لکھیں۔

 ادارے نے مزید اپنی رپورٹ میں کہا ہے  کہ اس کی طرف سے ایسا کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے اوریہ سب اسرائیلی دشمن کی قیدیوں سے معلومات حاصل کرنے کی چال ہوسکتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر