تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی پروفیسر:
ایرانی اسلامی انقلاب نظام ظلم وجبر اور استعمار کے منہ پرایک بھر پور طمانچہ ہے

نیوزنور10فروری/امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک  پروفیسر نے ایرانی  اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۶۲ : // تفصیل

امریکی پروفیسر:

 ایرانی اسلامی  انقلاب نظام ظلم وجبر اور استعمار کے منہ پرایک بھر پور طمانچہ  ہے

نیوزنور10فروری/امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک  پروفیسر نے ایرانی  اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی ہیوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ’’گیرالڈ ہورن‘‘ نےایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ایرانی اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا۔

اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ ایران میں ظالم شاہ جو نظام جبر و استحصال کا حامی تھاکا تختہ اُلٹنے سے افریقہ میں مظلوم عوام کو جو مظالم کے خلاف مقاومت کررہے تھے ایک سنہری موقع حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج اقوام عالم ایران کے سابق آمر محمد رضا شاہ کے خلاف اسلامی  انقلاب کی کامیابیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ شاہ ایران، جنوبی افریقہ میں نسلی امتیازی سلوک کا حامی اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف تحریک کو ختم کرنے کی حمایت کرتا تھا۔

امریکی پروفیسر نے کہا کہ ایران کا سابق شہنشاہ مشرق وسطی اور افریقی خطے میں بادشاہت اور آمرانہ نظام کی حمایت کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح سے افریقی قوموں کے لئے مثبت فضا فراہم ہوگئی اور یہ انقلاب ان کی تحریکیوں کو دبانے کے امریکی اور صہیونی عزائم کی راہ میں سب سے رکاوٹ بن گیا۔

پروفیسر گیرالڈ ہورن جو 30 سے زائد کتب کے مصنف بھی ہیں نے کہا کہ ایران کے آمر خاندان پہلوی کو دوبارہ دنیا کی نظروں میں لانے کی پالیسی حیرت کن نہیں کیونکہ اس کا اصل مقصد ہی امریکہ کی جانب سے دنیا میں جبر اور آمرانہ نظام کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نظر میں ایران میں امریکہ مخالف نظام کے بجائے سعودی عرب میں بادشاہت بہتر ہے کیونکہ یہاں امریکی مفادات کی تکمیل ہورہی ہے۔

امریکی پروفیسر نے شاہ ایران اور افریقہ میں نظام جبر کے ظالم حکمرانوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب نے نظام جبر و استحصال کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

پروفیسر گیرالڈ ہورن نےمزید اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے شاہ کو باہر نکال کر دنیا پر بڑا احسان کیا کیونکہ شاہ ایران نہ صرف آزادی تحریکوں کا مخالف تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی خودمختاری کے لئے لڑنی والی اقوام کی مخالفت کرتا تھا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر