تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ترک صدر:
بعض ممالک اپنے مفادات کے لیے القدس کوقربان کرنا چاہتے ہیں

نیوزنور10فروری/ترکی کے صدر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیطرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بعض ممالک یک طرفہ اقدامات اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مخصوص مفادات کے لئے القدس کو قربان کرنا چاہتےہیں۔

استکباری دنیا صارفین۲۳۳ : // تفصیل

ترک صدر:

بعض ممالک اپنے مفادات کے لیے القدس کوقربان کرنا چاہتے ہیں

نیوزنور10فروری/ترکی کے صدر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیطرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بعض ممالک یک طرفہ اقدامات اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مخصوص مفادات کے لئے القدس کو قربان کرنا چاہتےہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر ’’رجب طیب اردوگان‘‘نے اپنے  ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیطرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ  بعض ممالک یک طرفہ اقدامات اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مخصوص مفادات کے لئے القدس کو قربان کرنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس صدیوں سے امن وآشتی اور امن بقائے بائے کی علامت رہا ہے مگر ایک فریق اپنے مخصوص مفادات کے حصول کے لیے عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے القدس کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے حوالے سے پورا عالم اسلام مشکل ترین دور سے گذر رہا ہےکیونکہ  بیت المقدس کے تاریخی تشخص کو مٹانے کے لیے دشمن قوتوں نے حملےتیز کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی برادری میں بھی غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کا حصہ ہونے کے ناطے ہم نے ہرسطح پر القدس کے دفاع کے لیے کوششیں کی ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر