تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
ایرانیوں کو امریکہ کی کٹھ پتلی شاہ حکومت کا خاتمہ کرنے پر فخر ہے

نیوز نور12فروری /امریکی کے ایک ممتاز سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ  ایرانیوں  کو اس بات پر فخر ہے کہ اسلامی انقلاب  نے امریکہ کی کٹھ پتلی شاہ  حکومت کا خاتمہ  کر دیا۔

اسلامی بیداری صارفین۳۰۱ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

ایرانیوں کو امریکہ کی کٹھ پتلی شاہ  حکومت کا خاتمہ کرنے پر فخر ہے

نیوز نور:امریکی کے ایک ممتاز سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ  ایرانیوں  کو اس بات پر فخر ہے کہ اسلامی انقلاب  نے امریکہ کی کٹھ پتلی شاہ  حکومت کا خاتمہ  کر دیا۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق  ایک انٹرویو میں  ایڈویڈ کوریگن نے کہاکہ  ایرانیوں  کو اس بات پر فخر ہے کہ اسلامی انقلاب  نے امریکہ کی کٹھ پتلی شاہ  حکومت کا خاتمہ  کر دیا۔

انہوں نے کہا  شمالی امریکہ میں بدقستمی سے میڈیا پر ایسے عناصر کا کنٹرول ہے  جو واشنگٹن حکومت کے حمایتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دونوں  سیاسی جماعتیں  اسلامی جمہوریہ کی  سب سے بڑی دشمن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ    کی  حامی  کمپنیاں  اسلامی  جمہوریہ  کی طاقت کو ہمیشہ سے غلط  طریقے سے پیش  کرتی رہی ہیں۔

ادھراسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالییسویں سالگرہ کا جشن ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں انتہائی جوش و خروش اور انقلابی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ایران اسلامی کے ایک ہزار سے زائد شہروں اور چار ہزار سے زائد قصبوں اور قریوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کے جشن اور ریلیوں میں شرکت کرکے انقلاب اور اسلامی نظام سے اپنی مکمل وفاداری کا انتہائی شاندار جلوہ پیش کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور قریوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی شہریوں نے جن میں بچے بوڑھے مرد و زن سبھی شامل تھے جشن انقلاب کی ریلیوں میں شرکت کرکے قومی اتحاد اور اسلامی نظام سے وفاداری کا تاریخی نمونہ پیش کیا اور دنیا کو ایک بار پھر یہ اعتراف کرنے پر مجبور کردیا کہ ایران کے انقلابی اور مومن عوام اپنے اسلامی اور انقلابی اصولوں سے سرمو بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور بڑی طاقتوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی سازشوں، دھمکیوں اور پابندیوں کا ان پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوتا -

ریلیوں کے شرکا نے عالم اسلام کے اتحاد اور حریت پسند تحریکوں خاص طور پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس کو بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے امریکا کے شیطانی فیصلے اور اسی طرح یمن میں آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں اور بحرین میں عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر