تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ولیم مورس :
صیہونی جنگی طیارے کو مارگرانا شامی حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے

نیوز نور12فر وری /امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے شامی فوج کے آئر ڈفنس سسٹم کی طرف سے  صیہونی حکومت کا  ایک ایف 16 جنگی طیارہ مارگرائے جانے کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ شامی حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے  اوریقینی طورپر  صیہونی حکومت دمشق کے تئیں اپنے جارحانہ مؤقف کو  ترک کرنے پر مجبور ہوگی ۔

استکباری دنیا صارفین۲۷۶ : // تفصیل

ولیم مورس :

صیہونی جنگی طیارے کو مارگرانا شامی حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے

نیوز نور12فر وری /امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے شامی فوج کے آئر ڈفنس سسٹم کی طرف سے  صیہونی حکومت کا  ایک ایف 16 جنگی طیارہ مارگرائے جانے کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ شامی حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے  اوریقینی طورپر  صیہونی حکومت دمشق کے تئیں اپنے جارحانہ مؤقف کو  ترک کرنے پر مجبور ہوگی ۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق  ایک انٹرویو میں ’’ولیم مورس ‘‘نےشامی فوج کے آئر ڈفنس سسٹم کی طرف سے  صیہونی حکومت کا  ایک ایک ایف 16 جنگی طیارہ مارگرائےجانے کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ شامی حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے  اوریقینی طورپر  صیہونی حکومت دمشق کے تئیں اپنے جارحانہ مؤقف کو  ترک کرنے پر مجبور ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعےسے صیہونیوں کی نیند خراب ہوگئی ہے او ر تل ابیب حکومت نے اس واقعے پر حد سے زیادہ ردعمل دکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اسرائیل کی طرف سے شام پر باربار جارحیت   اشتعال انگیزی ہے اورصیہونی حکومت کواپنی پالیسی  تبدیل کرنی ہوگی کیونکہ دنیا پہلے ہی بہت سےمسائل سے گھیری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل اور  شام کےدرمیان ایک اورجنگ کےخواہاں نہیں ہیں۔

دریں اثنا تجزیہ کار ریچرڈ بیکر کا کہنا ہے کہ  دہشتگردگروہوں کی شکست کے بعد  امریکہ اورصیہونی حکومت شام کو خانہ جنگی میں  اُلجھائے رکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اوران کے عرب اتحادی مسلسل شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لبنان اورشام کی  ہوائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر  صیہونی حکومت کے بیانات حیران کن ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ  شامی فوج نے ہفتے کو مقبوضہ جولان علاقے میں ایک  صیہونی   ایف 16 طیارہ مارگرایا شامی فوج کی طرف سے یہ کاروائی اس وقت انجام پائی جب جولان سے ہی صیہونی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے جس کے جواب میں  شامی  فوج کے آئیر ڈفنس نے اس طیارے کو مار گرایا ۔

دوسری جانب شامی فوج نے اپنے بیان میں کہاکہ  انہوں نے ایک سے زائد صیہونی جنگی طیاروں کو مارگرایا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر