تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
ایف 16 طیارے کو مار گرائے جانا امریکہ وصیہونی حکومت کیلئے ایک واضح پیغام ہے

نیوزنور12فروری/امریکہ کی ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ذریعے صیہونی  ایف 16 جنگی طیارے کو مار گرایا جانا  غاصب صیہونی رژیم اورامریکہ کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ  شام کی خود مختاری وارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے والوں کو دندان شکن جواب دیا جائےگا۔

استکباری دنیا صارفین۳۰۰ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

ایف 16 طیارے کو مار گرائے جانا  امریکہ وصیہونی حکومت کیلئے ایک واضح پیغام ہے

نیوزنور12فروری/امریکہ کی ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ذریعے صیہونی  ایف 16 جنگی طیارے کو مار گرایا جانا  غاصب صیہونی رژیم اورامریکہ کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ  شام کی خود مختاری وارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے والوں کو دندان شکن جواب دیا جائےگا۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ’’میمی اللحم ‘‘نےکہاکہ شامی فوج کے ذریعے صیہونی  ایف 16 جنگی طیارے کو مار گرایا جانا  غاصب صیہونی رژیم اورامریکہ کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ  شام کی خود مختاری وارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے والوں کو دندان شکن جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعہ شام کی سات سالہ جنگ میں ایک سب سے بڑی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم مقبوجہ جولان علاقے میں  سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو تحفظ بخشنے کی غرض سے  شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کےساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرتی آرہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ تاہم شام کی سات سالہ جنگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صیہونی فوج نے شامی فوج کے ذریعے جنگی طیارے  کو گرائے جانے کے واقعے کو تسلیم کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یہ ایک  ایسا واقعہ ہے جسے شائد  صیہونی حکومت شام پر مستقبل میں مزید حملہ کرنے کی جراءت نہیں کرےگی  اور یہ نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ امریکہ کیلئے دمشق کی طرف سے یہ پیغام ہے کہ وہ   کسی بھی قیمت پر  ملک کی خودمختاری و ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کو اب برداشت نہیں کرےگی ۔

دریں اثنا دمشق میں پریس ٹی وی کےنامہ نگار محمد علی نے  صیہونی جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کو ایک اہم  واقعہ قرارد یتے ہوئے کہاہے کہ شامی فوج نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ تل ابیب کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اہل  ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج میں  صیہونی  ہوائی حملوں کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر