تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری:
شام کی طرف سے جنگی طیارہ مار گرایا جاناصیہونی حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ

نیوزنور12فروری/فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ذریعے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی حکومت وحشت میں مبتلا ہے اور صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں فوجی انتظامات مزید سخت کر دئے ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۱۹۳ : // تفصیل

فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری:

شام کی طرف سے جنگی طیارہ مار گرایا جاناصیہونی حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ

نیوزنور12فروری/فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ذریعے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی حکومت وحشت میں مبتلا ہے اور صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں فوجی انتظامات مزید سخت کر دئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری’’ داؤد شہاب‘‘نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فوج اور خاص طور سے فضائیہ کو پوری طرح چوکس کردیا ہے اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانوی پناہ گاہوں سے باہر نہ آئیں۔

انہوں نے کہا  کہ اسرائیلی فوج علاقے میں مزید نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور شام کی سرحد کے ساتھ ملنے والے علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہےحیفا کی بلدیہ نے بھی شمالی سرحدی علاقوں میں جاری سیکورٹی بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لے نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری نے کہا کہ یہ نہ صرف اسرائیل کے منہ پر زور در طمانچہ  ہے بلکہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی تسلطہ پسندی پر بھی کاری ضرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے سے فلسطینیوں اور ان کی تحریک مقاومت کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آج ہم اسرائیل کے مقابلے کے لئے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خود کو طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دینا شامی حکومت کا جائز اور قانونی حق ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خطے کے ممالک اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کی توانائی رکھتے ہیں۔

داؤد شہاب نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے کی سرنگونی کا پیغام یہ ہے کہ شام کے عوام اور حکومت صہیونی حکومت اور امریکہ کے وحشیانہ اقدامات کے مقابلے میں پوری طرح پر عزم ہیں۔

واضح ر ہے کہ شام کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے ہفتے کی صبح اپنی سرزمین پر جارحیت کرنے والے اسرائیل کے ایف سولہ  جنگی طیارے کو مار گرایا تھاشام کے ایئر دیفنس یونٹ کے ہاتھوں اسرائیل کا ایف سولہ طیارہ مار گرائے جانے کے تھوڑی دیر کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شامی کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقے پر بمباری کی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر