تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے پاکستانی ماہر:
تمام اختلافات کو بالائےطاقت رکھ کر مسلمان شیطان امریکہ بزرگ کے خلاف کھڑے ہوجائیں

نیوز نور12 فروری /بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ  ایران اورپاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں  اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے  تمام سازشوں کو  شکست دے سکتے ہیں۔

اسلامی مسلکی رواداری صارفین۲۷۱ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے پاکستانی ماہر:

تمام اختلافات کو بالائےطاقت رکھ کرمسلمان  شیطان امریکہ بزرگ کے خلاف کھڑے ہوجائیں

نیوز نور12 فروری /بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ  ایران اورپاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں  اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے  تمام سازشوں کو  شکست دے سکتے ہیں۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ارنا کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد عبداللہ ‘‘نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں  اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے  تمام سازشوں کو  شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ  ایران اورپاکستان کے درمیان تعلقات  فطری ہیں ایران دنیا کا واحد ملک ہے جس نے  پاکستان کو تسلیم کیا تھا اورتب سے ہمارے تہران کےساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کےساتھ  900 کلومیٹر لمبی سرحد کا اشتراک کرتا ہے  اس لئے ایران کی سیکورٹی  واستحکام ہمارے لئے بہت ہی  اہم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بعض عرب مسائل کی وجہ سے  اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستان کے خلاف خفیہ جنگیں جاری ہیں۔

موصوف پاکستانی تجزیہ کارنے کہاکہ دونوں ممالک کو احساس ہے  کہ وہ ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں اس لئے باہمی تعلقات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دروازے پوری دنیا کیلئے کھل رہے ہیں اس لئے پاکستان کے لئےبہترین موقعہ ہے وہ ایران کے ساتھ مزید تعلقات قائم کریں ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان آپسی تجارت ڈالر کے بجائے  مقامی کرنسی میں ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد اسلامی جمہوریہ ایران ایک حقیقی طاقت میں بدل گیا ہے اوراس نے  استعماری طاقتوں کے شیطانی محاذ کا بخوبی مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  پاکستان اورایران کے مشترکہ دشمن ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ مسلم دنیا کو تنازعات پیدا کرنے کے بجائے آپسی اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ عربوں کو یہ جان لینے کی ضرورت ہے کہ ایران یا پاکستان سے انہیں کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں ہے  ہمیں تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہوجا نا چاہئے تاکہ شیطان بزرگ امریکہ جو عالم اسلام میں تمام مسائل کا ذمہ دار ہے کا صحیح طریقے سے  مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نےمزید  کہاکہ  امریکہ اورصیہونی حکومت نہیں چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن اورخوشحالی ہو ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر