تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی مذہبی رہنما:
اسلامی انقلاب نے دنیا کو یکجہتی اور قربانی کا سبق سکھایا

نیوزنور12فروری/پاکستانی سیاستدان اور سنیئر مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کے دوسرے انقلابوں سے اس لئے منفرد تھا کیونکہ اس سے دنیا کو یکجہتی اور قربانی کا سبق ملا۔

اسلامی بیداری صارفین۱۰۳ : // تفصیل

پاکستانی مذہبی رہنما:

اسلامی انقلاب نے دنیا کو یکجہتی اور قربانی کا سبق سکھایا

نیوزنور12فروری/پاکستانی سیاستدان اور سنیئر مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کے دوسرے انقلابوں سے اس لئے منفرد تھا کیونکہ اس سے دنیا کو یکجہتی اور قربانی کا سبق ملا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علما کونسل کے سربراہ ’’حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی‘‘نے ایارنی اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ اور یوم آزادی ایران کی مناسبت سے ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کے دوسرے انقلابوں سے اس لئے منفرد تھا کیونکہ اس سے دنیا کو یکجہتی اور قربانی کا سبق ملا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب مسلح جد و جہد سے نہیں آیا بلکہ یہ ایک عوامی انقلاب تھا جسے عظیم ایرانی رہنما حضرت امام خمینی ؒ کی قیادت میں عوام نے کامیاب بنایا۔

پاکستانی مذہبی رہنما نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب معین اہداف کی سمت گامزن رہا اور اب بھی یہ اہداف حاصل ہورہے ہیں اورایرانیوں نے اپنے سیاسی اور سماجی مقاصد کو اسی انقلاب کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1979 ءمیں آنے والا اسلامی انقلاب دنیا میں غیرمعمولی انقلاب تھا جسے عالمی برادری نے اپنی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا تھا۔

شیعہ علما کونسل کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب کے حوالے سے امام خمینی ؒ کے افکار اور مقاصد بہت قیمتی اور غیرمعمولی تھےکیونکہ آپ نے اس انقلاب کی فتح کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا ایک اور مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کرنا تھااورامام خمینی ؒ نے بجا فرمایا تھا کہ دشمن اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچا کر مسلمانوں میں خلفشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نےمزید کہا کہ پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کے خوف سے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کئے گئے مگر ہم نے امام خمینی ؒ کے مشن پر چلتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر