تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
حزب اللہ بدستور طاقتور رہے گی

نیوزنور12فروری/ایک امریکی منصنف اور تجزیہ کار نے امریکہ کی جانب سے مقاومتی محور حزب اللہ  پر دباؤ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عزائم کے باوجود حزب اللہ تنظیم بدستور طاقتور رہے گی۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۵۵ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

 حزب اللہ بدستور طاقتور رہے گی

نیوزنور12فروری/ایک امریکی منصنف اور تجزیہ کار نے امریکہ کی جانب سے مقاومتی محور حزب اللہ  پر دباؤ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عزائم کے باوجود حزب اللہ تنظیم بدستور طاقتور رہے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ کار و مصنف ’’رابرٹ فونٹینا‘‘نےغیر ملکی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں  امریکہ کی جانب سے مقاومتی محور حزب اللہ  پر دباؤ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عزائم کے باوجود حزب اللہ تنظیم بدستور طاقتور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتوں نے ہمیشہ اپنے معیار اور مفادات کے تحت تنظیموں اور اشخاص کو دہشتگرد قرار دیا ہے۔

امریکی مصنف نے کہا کہ در حقیقت امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مخلص نہیں بلکہ وہ دنیا میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کررہا ہے جیسا کہ برائے مثال منافقین کی تنظیم جو اپنے آپ کو نام نہاد عوامی مجاہدین قرار دے کر بیرون ملک سے ایرانی قوم پر متعدد دہشتگردی اور غیرانسانی کاروائیاں کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ یمن کو اگر دیکھیں تو وہاں امریکہ بہت عرصے سے بمباری کے عمل میں شریک ہے اور ہزاروں نہتے عوام کا قتل عام کیا ہے۔

امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے مشہور سماجی رہنما ڈاکٹر مارٹن لوٹر کنگ نے 1967 ء  میں اس وقت کی امریکی حکومت کو کہا تھا کہ ہماری حکومت دنیا میں تشدد کی سب سے بڑی وجہ ہے اور میں اس پر خاموش نہیں رہوں گا۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ دنیا میں گروہوں اور افراد کو دہشتگرد قرار دینے میں امریکی کردار منافقت پر مبنی اور حیران کن ہےاور دنیا میں ایسی کوئی حکومت امریکہ کے مقابلے میں نہیں جو دہشتگردی اور نہتے عوام کے قتل عام میں شریک ہو۔

امریکہ کی جانب سے فلسطین کی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے نام کو عالمی دہشتگرد فہرست میں ڈالنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رابرٹ فونٹینا نے کہا کہ امریکہ فلسطین کو دونوں ہاتھوں سے صہیونیوں کو تحفے میں دینا چاہتا ہے۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رابرٹ فونٹینا نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں اور اس سے حزب اللہ کے خلاف امریکہ کی بڑھتی ہوئی دشمنی نظر آتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر