تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسکارٹ ریکارڈ:
ایرانی قوم کےخلاف تشہیراتی مہم اورظالمانہ پابندیاں بے اثرثابت ہوئی ہیں

نیوز نور13 فروری/ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایران بھر میں حالیہ اسلامی انقلاب کی حمایت  میں ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پر دہائیوں  کے اقتصادی دباؤ اوراسکے خلاف تشہیراتی مہم کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۲۷ : // تفصیل

اسکارٹ ریکارڈ:

ایرانی قوم کےخلاف تشہیراتی مہم  اورظالمانہ پابندیاں بے اثرثابت ہوئی ہیں

نیوز نور13 فروری/ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایران بھر میں حالیہ اسلامی انقلاب کی حمایت  میں ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پر دہائیوں  کے اقتصادی دباؤ اوراسکے خلاف تشہیراتی مہم کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  امریکہ کی اورلینڈو ریاست کے تجزیہ کار ’’اسکارٹ ریکارڈ‘‘نے کہاکہ ایران بھر میں حالیہ اسلامی انقلاب کی حمایت  میں ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پر دہائیوں  کے اقتصادی دباؤ اوراسکے خلاف تشہیراتی مہم کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

ایران اسلامی کے ایک ہزار سے زائد شہروں اور چار ہزار سے زائد قصبوں اور قریوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کے جشن اور ریلیوں میں شرکت کرکے انقلاب اور اسلامی نظام سے اپنی مکمل وفاداری کا انتہائی شاندار جلوہ پیش کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور قریوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی شہریوں نے جن میں بچے بوڑھے مرد و زن سبھی شامل تھے جشن انقلاب کی ریلیوں میں شرکت کرکے قومی اتحاد اور اسلامی نظام سے وفاداری کا تاریخی نمونہ پیش کیا اور دنیا کو ایک بار پھر یہ اعتراف کرنے پر مجبور کردیا کہ ایران کے انقلابی اور مومن عوام اپنے اسلامی اور انقلابی اصولوں سے سرمو بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور بڑی طاقتوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی سازشوں، دھمکیوں اور پابندیوں کا ان پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوتا -

ریلیوں کے شرکاء نے عالم اسلام کے اتحاد اور حریت پسند تحریکوں خاص طور پر فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس کو بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے امریکا کے شیطانی فیصلے اور اسی طرح یمن میں آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں اور بحرین میں عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ مغربی تسلط   اور امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت سے آزادی  کا جشن مناکر ایران نے ایک عمدہ کام کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ایران کی پہلوی رژیم  بنیادی طورپر ایرانی عوام پر مغرب کی رائے مسلط کرنے کیلئے  قائم کی گئی تھی ۔

موصوف تجزیہ نگار  نے کہاکہ مغرب سے منسلک میڈیا عرصے دراز سے  خلیج فارس ممالک یورپ اوردنیا کے دیگر حصوں کی  عوام میں ایران مخالف جذبات پیدا کرنے کی تشہیراتی مہم میں سرگرم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لیکن اس سال کے جشن انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی بھرپوری شرکت سےایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ  ایرانی عوام پر مغرب کا اقتصادی دباؤ اورتشہیراتی مہم بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایران کی اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں کروڑوں لوگوں کی شرکت  کے باوجود خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب اور بعض علاقائی رجعتی حکومتوں سے منسلک میڈیا مسلسل یہ پروپیگنڈہ  کرتا رہاکہ انقلابی ریلیوں میں بہت ہی کم افراد نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے بعد  بہت ہی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے  اور اگریہ پابندیاں کسی دوسرے ملک پر عائد کی گئی ہوتی تو وہ پوری طرح کمزور ہوچکا ہوتا ۔

انہوں  پیشنگوئی کی کہ امریکہ ،برطانیہ ان کے علاقائی اتحادی سعودی عرب اوراسرائیل  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دشمنی کو جاری رکھیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر