تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر لبنانی تجزیہ کار:
صیہونی فضائیہ پر کاری ضرب لگا کر شامی فوج نےاپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے

نیوز نور13 فروری/لبنان کے ایک سینئر تجزیہ کار نےصیہونی ایف 16 جنگی طیارے کو  مارگرائے جانے کی شامی فوج کی کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت دمشق نے  ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئےاس کے پاس تمام ترضروری وسائل موجود ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۱۷۱ : // تفصیل

سینئر لبنانی تجزیہ کار:

صیہونی فضائیہ پر کاری ضرب لگا کر شامی فوج نےاپنی  طاقت کا لوہا منوایا ہے

نیوز نور13 فروری/لبنان کے ایک سینئر تجزیہ کار نےصیہونی ایف 16 جنگی طیارے کو  مارگرائے جانے کی شامی فوج کی کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت دمشق نے  ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئےاس کے پاس تمام ترضروری وسائل موجود ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’غالب کاندل‘‘نےصیہونی ایف 16 جنگی طیارے کو  مارگرائے جانے کی شامی فوج کی کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت دمشق نے  ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئےاس کے پاس تمام ترضروری وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج کی آئیر ڈفنس فورسز کی طرف سے صیہونی جنگی طیارے کو مارگرائے جانے سے  اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ  شامی فوج اورحکومت ابھی بھی کافی طاقتور ہے اوروہ  اپنی سرزمین کو جارحین سے دفاع کرنے کا بھر پور عزم رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام کے دشمنوں کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ  اس ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت  کا دندان شکن جواب دیا جائےگا ۔

لبنانی تجزیہ نگار نے شام کے خلاف اسرائیل کی طرف سے بھرپور جنگ چھیڑنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس حالت میں نہیں ہے کہ   شام کے خلاف ایک بھرپور جنگ کا آغاز کرسکے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کےر وز علاقہ شامی فوج نے جولان میں اسرائیل کے جنگی طیارے  ایف 16 کو مارگرایا  اس حملے میں رپورٹوں کے مطابق ایک اسرائیلی پائیلاٹ بھی ہلاک ہوا ۔

صیہونی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیاکہ  شام کے شمال میں  جولان کی پہاڑی میں شام کی جانب سے  داغے گئے پانچ میزائل کے جواب میں  شام پر فضائی حملہ کیاگیا  جبکہ  آرٹی نے رپورٹ دی کہ اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بعد  شام کے اینٹی کرافٹ کے ذریعے  اسرائیلی طیارے کو مارگرایا گیا ۔

صیہونی حکومت نے بھی  اس بات کا اعتراف کیاکہ جنگی طیارہ ایف 16 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گر کر تباہ ہوا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر