تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
لبنانی سیاستدان:
ایران صرف شیعوں کی نہیں بلکہ تمام لبنانی حلقوں کی حمایت کرتا ہے

نیوزنور13فروری/لبنان کی صرخۃ الوطن جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف شیعہ گروہوں کی نہیں بلکہ لبنان کے تمام حلقوں کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات رکھتا ہے۔

مسلکی رواداری صارفین۱۳۸ : // تفصیل

لبنانی سیاستدان:

 ایران صرف شیعوں کی نہیں بلکہ  تمام لبنانی حلقوں کی حمایت کرتا ہے

نیوزنور13فروری/لبنان کی صرخۃ الوطن جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف شیعہ گروہوں کی نہیں بلکہ لبنان کے تمام حلقوں کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات رکھتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صرخۃ الوطن جماعت کے سربراہ ’’ذبیان‘‘ جو لبنان کی مشہور دروز برادری کے سنیئر رہنما بھی ہیں نے کہا کہ ایران لبنان کے تمام گروہ اور حلقوں کی حمایت کرتا ہے اور اس کی حمایت صرف شیعہ حلقوں تک محدود نہیں ہے۔

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے انہوں نے کہ اسلامی انقلاب نے دنیا میں انسانی اقدار کی بالادستی میں اہم کردار ادا کیااب  جبکہ انقلاب کی فتح کو 40 سال بیت گئے اور ان تمام سالوں میں ایران دنیا کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی 40 سال سے ترقی، کامیابی اور خوشحالی کا نظارہ کررہے ہیںناورہم ایران کے لئے قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مزید ترقی کی دعا کرتے ہیں۔

لبنانی سیاستدان نے مخصوص لبنانی حلقوں کی حمایت کرنے کے حوالے سے ایران کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ دروز برادری صہیونیوں کے خلاف مقاومتی فرنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا اور نمبر ایک دشمن ناجائز اور غاصب صہیونی ریاست ہے کیونکہ ان کے غاصب حکمرانوں نے فلسطین پر قبضہ جمایا ہے اور آج القدس پر بھی قبضہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

القدس کے خلاف ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے اور عرب حکمرانوں کی بے بسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ عرب حکمرانوں بالخصوص خلیج فارس کے خطے میں موجود ممالک کے سربراہوں کو خریدتا اور بیچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات سے پہلے دعوی کررہا تھا کہ سعودیہ کے خلاف کیس دائر کرے گا کیونکہ سعودی عرب نائن الیون سانحے سے متعلق جنگی جرائم میں ملوث ہے لیکن امریکی انتخابات کے بعد ٹرمپ سعودیوں کے حامیوں کی پہلی صف میں کھڑا ہوگیا اور آج سعودیوں کے ساتھ اربوں ڈالر کا لین دین کررہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر