تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر:
کردوں کیلئے واشنگٹن حکومت ایک قابل اعتماد پارٹنر نہیں ہے

نیوز نور13 فروری/ترکی کی استنبول یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ   پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اپنے جیو پولٹیکل مقاصد کی حصولی کے پیچھے ہے اور کردوں کیلئے واشنگٹن حکومت قابل اعتماد نہیں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۰۷ : // تفصیل

استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر:

کردوں کیلئے واشنگٹن حکومت ایک قابل اعتماد  پارٹنر نہیں ہے

نیوز نور13 فروری/ترکی کی استنبول یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ   پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اپنے جیو پولٹیکل مقاصد کی حصولی کے پیچھے ہے اور کردوں کیلئے واشنگٹن حکومت قابل اعتماد نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’بورا بےراکتار‘‘نےکہاکہ امریکہ علاقے میں اپنے جیو پولٹیکل مقاصد کی حصولی کے پیچھے ہے اور کردوں کیلئے واشنگٹن حکومت قابل اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نےشام کے شمالی علاقہ جات میں 30 ہزار افراد پر مشتمل بارڈر سیکورٹی فورسز تشکیل دینے یا نام نہاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو مسلح کرنے کے پیچھے  امریکہ اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ میری رائے میں امریکہ ابھی بھی  خلیج فارس علاقے کے شمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے وہ 2003 ء میں  حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔

انہوں نے کہاکہ 2003 ءمیں عراق پر امریکی حملے کے نتائج  واشنگٹن کی اُمیدوں کے برخلاف نکلے ہیں بغداد کے شمال مشرق میں مزاحمت سے امریکہ کے منصوبے ناکام ہوئے اوراس نے علاقوں میں خوف وہراس پیدا کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ  عراق کی سنی عرب آبادی اورشیعہ گروہ بغداد میں امریکہ کی حامی قیادت  کی کبھی حمایت نہیں کریں گے اس وجہ سے واشنگٹن نے عراق اورشام دونوں ممالک میں ایران مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اسی وجہ سےعراق اورشام میں  خودمختار ریاستوں کے  قیام کا حامی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نام نہاد سیرین ڈیموریٹک فورسز کو مسلح کرکے امریکہ  مشرق وسطیٰ کے شمال  پر اپنا غلبہ چاہتا ہے۔

انہوں نے شام وعراق میں ا مریکی افواج کی موجودگی  اوردہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ  امریکہ علاقے میں روس اورچین کے بڑھتے اثرورسوخ کو روکنے کیلئے خلیج فارس علاقے کا مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ نے داعش کے بہانے  شام میں اپنی فوجی موجودگی کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے  شامی کردوں اور امریکہ کے درمیان قریبی گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  عراق وشام میں حالات معمول پر آنے کے بعد واشنگٹن حکومت کردوں اوردیگر گروہوں کیلئے اپنی حمایت بند کرےگی اوربدقسمتی سے  کردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی ۔

انہوں نے مزید شامی تنازعے کو حل کرنے میں سوچی میں حالیہ منعقدہ اجلاس کے بارے میں کہاکہ ایران ،ترکی اورروس  کے درمیان  اس مسئلے کے حوالے سے  بہت حد تک اتفاق پایا جاتا ہے ا وریقینی طورپر مستقبل میں تینوں ممالک کا یہ فرنٹ مزید  مضبوط ہونے والا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر