تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی یونیورسٹی کے پروفیسر:
عرب جمہوریہ شام کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحانہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے

نیوز نور13 فروری/روس کی فائنانس یونیورسٹی میں سیاسیات کے ایک پروفیسر نے  کہا ہے کہ  صیہونی جنگی طیارے کوشامی آئیرڈیفنس فورسز کی طرف سے سرنگو کیا جانا  اسرائیل شامی تنازعے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

استکباری دنیا صارفین۱۸۸ : // تفصیل

روسی یونیورسٹی کے پروفیسر:

عرب جمہوریہ شام کے خلاف  صیہونی رژیم کی جارحانہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے

نیوز نور13 فروری/روس کی فائنانس یونیورسٹی میں سیاسیات کے ایک پروفیسر نے  کہا ہے کہ  صیہونی جنگی طیارے کوشامی آئیرڈیفنس فورسز کی طرف سے سرنگو کیا جانا  اسرائیل شامی تنازعے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’جیوورگ میزایان‘‘نے کہاکہ صیہونی جنگی طیارے کوشامی آئیرڈیفنس فورسز کی طرف سے سرنگو کیا جانا  اسرائیل شام تنازعے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ  تل ابیب حکومت کو شامی پالیسی پر  نظرثانی کرنے کےساتھ ساتھ  سفارتی راہ کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ اس عرب ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی صیہونی پالیسی پوری طرح غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم عرب جمہوریہ شام میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے  طاقت کے استعمال کی آپشن مؤثر ثابت نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کےر وز علاقہ جولان میں اسرائیل کے جنگی طیارے  ایف 16 کو مارگرایا  اس حملے میں رپورٹوں کے مطابق ایک اسرائیلی پائیلاٹ بھی ہلاک ہوا ۔

صیہونی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیاکہ  شام کے شمال میں  جولان کی پہاڑی میں شام کی جانب سے  داغے گئے پانچ میزائل کے جواب میں  شام پر فضائی حملہ کیاگیا  جبکہ  آرٹی نے رپورٹ دی کہ اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بعد  شام کے انتی کرافٹ کے ذریعے  اسرائیلی طیارے کو مارگرایا گیا ۔

صیہونی حکومت نے بھی  اس بات کا اعتراف کیاکہ جنگی طیارہ ایف 16 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گر کر تباہ ہوا ۔

روسی تجزیہ نگار نے کہاکہ صیہونی فضائیہ  مقبوضہ جولان کے قریب ایران کے حامی فورسز منجملہ حزب اللہ اوران کی تنصیبات کو نشانہ بناتی آرہی ہے تاہم  یہ اسٹریٹجی غیر مؤثر ثابت ہوئی کیونکہ جولان سمیت تمام شامی علاقوں کہ جنہیں فوج نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرایا ہے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی  موجودگی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 10 فروری کے واقعے کےبعد  یقینی طورپر صیہونی حکومت کو شام کی فضائی حدود کی  دوبارہ خلاف ورزی کرنے سے پہلے سوبار سوچنا پڑےگا ۔

روسی تجزیہ نگار نے کہاکہ  غاصب صیہونی رژیم کے پاس کوئی عسکری یا کوئی جائز آلہ نہیں ہے جسے وہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر ورسوخ کو محدود یا ختم کرسکے۔

روسی اسکالر نےمزید کہاکہ حالیہ واقعے میں  صیہونی حکومت نے ہی  شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کیونکہ علاقہ جولان  عرب جمہوریہ شام کا ہی حصہ ہے اس پر اسرائیل  کا ناجائز قبضہ ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر