تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای :
ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں

نیوزنور13فروری/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے سیستان اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۱۹۶ : // تفصیل

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای :

ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں

نیوزنور13فروری/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے سیستان اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای نے شہدائے سیستان و بلوچستان کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات میں سیستان و بلوچستان کے عوام کے ساتھ اپنی دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ سیستان و بلوچستان کے عوام خون گرم ، صمیمی ، باصفا اور باصلاحیت ہیں بلوچ قوم کی تاریخ  ایرانی اقوام کی تاریخ میں درخشاں اور بے نظیر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیستان و بلوچستان، کردستان اور صوبہ گلستان میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئےفرمایاکہ دفاع مقدس کے دوران ایک سنی جوان کی شہادت یا ضد انقلاب عناصر کے ہاتھوں ایک سنی مولوی کی شہادت اس بات کا مظہر ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں سخت شرائط اور دشوار میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ہمیں تمام شیعہ اور سنی شہداء پر فخر ہے جنہوں نے اسلامی نظام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر