تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسرائیل میں قائم انسانی حقو ق تنظیم :
اسرائیل کا عدالتی نظام فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سہولت کار

نیوزنور13فروری/اسرائیل میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنے ملک کی عدلیہ کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کی سہولت کا ر قرقر دیتے ہوئے کہا ہے  کہ اسرائیل کا مجموعی عدالتی نظام اور عدلیہ فلسطینیوں بالخصوص غزہ  پٹی کے عوام کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۲ : // تفصیل

اسرائیل میں قائم انسانی حقو ق تنظیم :

اسرائیل کا عدالتی نظام فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سہولت کار

نیوزنور13فروری/اسرائیل میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنے ملک کی عدلیہ کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کی سہولت کا ر قرقر دیتے ہوئے کہا ہے  کہ اسرائیل کا مجموعی عدالتی نظام اور عدلیہ فلسطینیوں بالخصوص غزہ  پٹی کے عوام کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں قائم  انسانی حقوق گروپ’’چیشاہ  مزلک’‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے غزہ  پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے مقدمات اور ان کی سزاؤں کا جائزہ لیا جائے توصاف پتا چلتا ہے کہ غزہ کے عوام کے مقدمات اور فیصلوں میں عدالتیں امتیازی سلوک اختیار کرتی رہی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے بنیادی حقوق کی پامالیاں ہوتی رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی عدالتوں کی طرف سے غزہ کے زیرحراست ملزمان کے مقدمات کے دوران انہیں وکلاء کی خدمات حاصل کرنے یا اپنے دفاع میں بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں  وکلاء کی خدمات حاصل کرنے سے روکنے کو سراسر امتیازی سلوک کے مترادف  قرار  دیا گیاہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ  پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو دی گئی سزائیں عالمی قوانین کی رو سے متنازع ہوسکتے ہیں کیونکہ اسرائیلی عدالتیں بار اور بینچ دونوں غزہ کےعوام کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے مرتکب رہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر