تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی وزیر خارجہ :
امریکہ شام کی ارضی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے

نیوزنور14فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں یکطرفہ اور خطرناک کارروائی اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۶۹ : // تفصیل

روسی وزیر خارجہ :

امریکہ شام کی ارضی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے

نیوزنور14فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں یکطرفہ اور خطرناک کارروائی اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ ’’سرگئی لاوروف‘‘ نے بلجیئم کے اپنے ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ شام میں خطرناک قدم اُٹھا رہا ہے اور امریکی اقدامات بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شام میں طویل مدت موجودگی کے درپے ہے۔

 روسی وزیرخارجہ نے اُمید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ شام میں بنیادی آئین کے عمل کی شفافیت پر اعتماد اور اس ملک میں تمام بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرے گی تاکہ قرارداد بائیس چوّن پر عمل درآمد کی راہ میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

سر گئی لاروف نے مزید شام میں امن کے عمل میں شامی کردوں کی شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 واضح رہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف مہم کے بہانے شمالی شام میں اپنی غاصبانہ موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر