تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین نے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غاصبانہ ہے۔

نیوزنور20فروری/اقوام متحدہ تعئنات اٹلی کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔

نیوزنور20فروری/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

نیوزنور20فروری/فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمانے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین سمیت پورے خطے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

نیوزنور20فروری/ایک فلسطینی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پرمصطفیٰ المغربی کو قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی نیوز چینل :
دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں

نیوزنور14فروری/ایک امریکی نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں اور اس لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۰۱ : // تفصیل

امریکی نیوز چینل :

دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں

نیوزنور14فروری/ایک امریکی نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں اور اس لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل’’اسکائی نیوز چینل‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہے کہ امریکی جیلوں میں بائیس لاکھ قیدی موجود ہیں جو پوری دنیا کی جیلوں میں بند کل قیدیوں کی تعداد کا بیس فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں جتنے لوگ قید ہیں ان کی تعداد امریکہ کی پندرہ ریاستوں کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق  امریکہ میں ایک سو دو سینٹرل جیل، ایک ہزار سات سو انیس ریاستی جیل، دو ہزار دو سو انسٹھ نوجوانوں سے مخصوص جیل اور تین ہزار دو سو اٹھائیس مقامی فوجی اور تارکین وطن سے متعلق جیل ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق سالانہ بارہ ملین افراد جیلوں میں جاتے اور رہا ہوتے ہیں اور اب بھی امریکہ کی اکتیس ریاستوں میں پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے عدالتی نظام میں قومی اور نسلی تفریق اور عدم مساوات کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سفید فام امریکی شہریوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی شہری کہیں زیادہ جیلوں میں قید ہوتے ہیں یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے زیادہ ارتکاب کرنے والی حکومت ہونے کے باوجود انسانی حقوق کا سب سے زیادہ ڈھنڈھورا پیٹتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بڑی مثال ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، سماجی عدم مساوات اور نسلی امتیاز اور تفریق ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ امریکہ میں چالیس ملین سے زیادہ لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایسے لوگ کھانے تک کا پیسہ نہ ہونے یا پھر سر چھپانے کی جگہ اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے خیراتی اداروں سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جون دو ہزار سترہ میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ واشنگٹن نے انسانی حقوق کی پامالی کو ختم کرنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس اور مؤثر اقدام انجام نہیں دیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر