تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بحرینی سیاسی اور انقلابی قیدیوں کا پیغام:
بحرینی انقلاب کو ناکام بنانے اور انقلابیوں کو کچلنے کی آل خلیفہ کی ہر سازش ذلت آمیز شکست سے دوچا ہے

نیوزنور14فروری/بحرین کی سینٹرل جیل الجو کے قیدیوں نے بھی اس جیل میں شہید کئے گئے قیدیوں کی پہلی برسی کی مناسبت سے اعلان کیا کہ شہدا کا خون، بحرینی قوم اور ظالم حکومت کے درمیان دوری کی بہترین دلیل ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۶۶ : // تفصیل

بحرینی سیاسی اور انقلابی قیدیوں کا پیغام:

 بحرینی انقلاب کو ناکام بنانے اور انقلابیوں کو کچلنے کی آل خلیفہ کی ہر سازش ذلت آمیز شکست سے دوچا ہے

نیوزنور14فروری/بحرین کی سینٹرل جیل الجو کے قیدیوں نے بھی اس جیل میں شہید کئے گئے قیدیوں کی پہلی برسی کی مناسبت سے اعلان کیا کہ شہدا کا خون، بحرینی قوم اور ظالم حکومت کے درمیان دوری کی بہترین دلیل ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کر کے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی دوسری جانب بحرین کی سینٹرل جیل الجو کے قیدیوں نے شہدائے استقامت حسینی نامی انقلابیوں کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان شہیدوں کے راستے کو آگے بڑھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور ظلم و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کا خون بحرینی قوم اور ظالم حکومت کے درمیان دوری کی بہترین دلیل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے بحرینی انقلاب کو ناکام بنانے اور انقلابیوں کو کچلنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کر ڈالی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی لوگ انقلاب کو ختم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ یہ انقلاب ختم ہو جائے گا تو انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ بحرین کے انقلابی عوام اپنے اہداف کے حصول کے لئے اپنا راستہ جاری رکھیں گے۔

  بحرین کی الجو جیل کے قیدیوں نے بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ سبھی انقلابی گروہوں اور تنظیموں کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے چودہ فروری کو ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منامہ کے قریب الدراز کے علاقے میں بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر جون دو ہزار سولہ سے بحرینی عوام کا دھرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ علماء کی شان میں گستاخی بحرینی عوام کے نزدیک ریڈ لائن ہے اور اگر ریڈ لائن کو عبور کیا گیا تو بحرینی عوام اس پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں گے-

دوسری طرف بحرینی عوام نے ابوصیبع، الشاخورہ اور کرانہ میں بحرین کے اسلامی انقلاب کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے مظاہرے کئے اور انقلابی تحریک کے دوران شہید کئے جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  بحرینی عوام نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پوسٹر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ ہمارے عزم و حوصلے بہت بلند ہیں اور ہم میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت اور شاہ بحرین کے خلاف بھی نعرے لگائے اور بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ چودہ فروری بحرینی عوام کے انقلاب کے آغاز کا دن ہے  سات سال قبل بحرینی عوام نے اپنی انقلابی تحریک شروع کی تھی ایسی تحریک کہ جس کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ اور آل سعود نے اپنی پوری طاقت صرف کر دی لیکن بحرینی عوام بدستور اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرینی فوجیوں نے گذشتہ برس فروری میں انتیس سالہ رضاالغسرہ، بائیس سالہ محمود یحیی اور پینتیس سالہ مصطفی عبد علی کو ملک کے مشرقی علاقے میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا جبکہ ان کی لاشیں بھی ان کے گھر والوں کے حوالے نہیں کیں بلکہ ان شہدا کے جنازوں کو گھر والوں کی غیر موجودگی میں ہی دفن کر دیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر