تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان:
غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امن مساعی پر حملہ تصور ہوگا

نیوزنور14فروری/فلسطینی اتھارٹی  کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کی صہیونی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے بارے میں اسرائیلی ریاست کا کوئی بھی اقدام امن مساعی پر براہ راست حملہ تصور ہوگا۔

استکباری دنیا صارفین۵۳ : // تفصیل

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان:

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امن مساعی پر حملہ تصور ہوگا

نیوزنور14فروری/فلسطینی اتھارٹی  کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کی صہیونی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے بارے میں اسرائیلی ریاست کا کوئی بھی اقدام امن مساعی پر براہ راست حملہ تصور ہوگا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان’’ نبیل ابو ردینہ‘‘ نے کہا کہ مقبوضہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کا صہیونی ریاست میں الحاق کی کوششوں سے بچی کچھی امن کوششیں بھی ختم ہونگی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے یک طرفہ طورپر غرب اردن اور بیت المقدس کے بارے میں اقدامات عدم استحکام اور کشیدگی کے سوا کوئی فایئدہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بارے میں کوئی فیصلہ تنازع کےسیاسی حل کی عالمی کوششوں کو تباہ کردے گا۔

ابو ردینہ نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ عالمی قوانین اور قراردادوں کو بائی پاس کرتے ہوئے من مانی کرے اور فلسطین پر قبضے کی سازشوں کو آگے بڑھائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی بات کی ہے تاہم امریکہ نے اسرائیل کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر