تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بھارتی تجزیہ کار:
صدر روحانی کے دورہ بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کو تقویت ملے گی

نیوزنور14فروری/بھارت کے بین الاقوامی مسائل کے ماہر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عنقریب دورہ بھارت سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۱۱ : // تفصیل

بھارتی تجزیہ کار:

صدر روحانی کے دورہ بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کو تقویت ملے گی

نیوزنور14فروری/بھارت کے بین الاقوامی مسائل کے ماہر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عنقریب دورہ بھارت سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دہلی پالیسی گروپ کے سابق رکن اور بین الاقوامی مسائل کے ماہر’’دبالینی راہول گوشال‘‘ نے ایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عنقریب دورہ بھارت سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے گزشتہ سال ایران کا دورہ کیا جس میں دونوں ممالک نے چابہار بندرگاہ کے فروغ کے معاہدے پر دستخط کرکے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا اور اب صدر حسن روحانی کے دورہ بھارت سے ان تعلقات میں نئی جان آجائے گی۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر امریکی دباؤ کو مسترد کرے کیونکہ بھارت کا ارادہ ہے کہ چابہار بندرگاہ کے فروغ کے منصوبے کو  2018 ء تک مکمل کرے اور دوسری طرف امریکہ بھی ایران میں بھارتی سرمایہ کاری میں رکاوٹ کھڑی کرے گا۔

بھارتی تجزیہ کار نے  کہا کہ ان کی نظر میں چابہار کے حوالے سے امریکی رویہ ایران اور عالمی طاقتوں کے تعلقات پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، روس اور یورپی یونین جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی مؤقف سے اتفاق نہیں کرتےتاہم اس معاہدے سے امریکہ کی علیٰحدگی کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔

بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارہ متعدد بار ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے لہذا امریکہ اس معاہدے سے علیٰحدہ ہو کر تخفیف اسلحے معاہدے اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے پر از سرنو مذاکرات نہ کرنے کے ایرانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیٰحدگی عالم امن کو خطرے سے دوچار کرے گی۔

دبالینی راہول گوشال نےمزید تجویز دی ہے کہ ایران اور امریکہ مشترکہ خدشات کو دور کرنے کے لئے براہ راست مذاکرات کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر