تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن:
حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ کی عظیم سیاسی جنگ جاری ہے

نیوزنور05مارچ/حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدرنے کہا ہے کہ در حال حاضر حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ نے عظیم سیاسی جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۳۱۵ : // تفصیل

حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن:

حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ کی عظیم سیاسی جنگ جاری ہے

نیوزنور05مارچ/حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدرنے کہا ہے کہ در حال حاضر حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ نے عظیم سیاسی جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر’’ حجت الاسلام شیخ علی دعموش ‘‘نے حزب الله کی ٹریننگ سیکشن کی جانب سے الجنان حال بیروت میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم امریکہ اور سعودیہ عربیہ کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کے قریب عظیم سیاسی جنگ چھیڑے جانے سے روبرو ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کا مقصد حزب اللہ کو موجودہ الیکشن میں پیروز ہونے سے روکنا ہے نیز اپنے آخری فیصلے کو جامہ عمل پہنانے کے لئے پارلیمنٹ پر قبضہ جمانا ہے کہ جو لبنانی مفادات ، حاکمیت اور استقلال کے خلاف ہے ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے کہاکہ امریکن اور سعودی عوام میں حزب اللہ کی ساکھ بگاڑ نے اور حزب اللہ فوبیا میں مصروف ہیں تاکہ لوگوں کو استقامت سے دور کرسکیں نیز وہ استقامت کے حامیوں پر بھی دباو بڑھا رہے ہیں کہ اپنی حمایت سے ہاتھ اُٹھا لیں ۔ 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر