تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اطالوی جریدہ:
ایران جیسےمنطقی کھلاڑی ی کے خلاف جان بولٹن کی قیادت میں ایران مخلاف مہم کا آغاز باعث تشویش ہے

 نیوزنور09اپریل/ایک اطالوی جریدے نے اپنے ایک مضمون میں ریاض اور واشنگٹن کی جانب سے ایران مخالف پالیسیوں اور جان بولٹن کی بطور امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کی تقرری پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک منقطی کھلاڑی ہے اور امریکہ کہ لئے یہ بہتر ہو گا کہ وہ اس کو تسلیم کرے۔

استکباری دنیا صارفین۱۰۶ : // تفصیل

اطالوی جریدہ:

ایران جیسےمنطقی کھلاڑی ی کے خلاف جان بولٹن کی قیادت میں ایران مخلاف مہم کا آغاز باعث تشویش ہے

 نیوزنور09اپریل/ایک اطالوی جریدے نے اپنے ایک مضمون میں ریاض اور واشنگٹن کی جانب سے ایران مخالف پالیسیوں اور جان بولٹن کی بطور امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کی تقرری پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک منقطی کھلاڑی ہے اور امریکہ کہ لئے یہ بہتر ہو گا کہ وہ اس کو تسلیم کرے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اطالوی جریدے ’’لینڈرو‘‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر 2015 کے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں اور جان بولٹن کو مشیر برائے قومی سلامتی تعینات کرنے سے وائٹ ہاوس میں ایران مخالف ایک باقاعدہ مہم کا آغاز ہوا ہے۔

مضمون میں لکھا گیا ہے کہ شام، یمن اور عراق میں قیام امن کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

مضمون کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حالیہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے میں اثرات بڑھ چکے ہیں اور علاقائی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود تاحال اسلامی جمہوریہ ایران کو اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں روکاوٹوں کا سامنا ہے۔

مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان کے ساتھ انقرہ میں حالیہ اجلاس میں شامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران شام سمیت خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر