تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ:
واپسی مارچ بیداری اور مطالبات پرثابت قدمی کا معرکہ ہے

 نیوزنور09اپریل/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے شہید فلسطینی صحافی یاسر مرتضیٰ کی خدمات کو شاندار عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فلسطینی شہداء کا خون جلد رنگ لگائے گااور غزہ میں واپسی کے لیے جاری احتجاج عوامی بیداری اور بنیادی مطالبات پر ثابت قدمی کا معرکہ ہےجو اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے جاری رہے گا۔

اسلامی بیداری صارفین۱۲۶ : // تفصیل

حماس  کے سیاسی شعبے کے سربراہ:

واپسی مارچ بیداری اور مطالبات پرثابت قدمی کا معرکہ ہے

 نیوزنور09اپریل/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے شہید فلسطینی صحافی یاسر مرتضیٰ کی خدمات کو شاندار عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فلسطینی شہداء کا خون جلد رنگ لگائے گااور غزہ میں واپسی کے لیے جاری احتجاج عوامی بیداری اور بنیادی مطالبات پر ثابت قدمی کا معرکہ ہےجو اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے جاری رہے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ’’اسما عیئل ہنیہ ‘‘شہید صحافی یاسر مرتضٰی کے نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی دشمن کی سازشوں کو اسی پر اُلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی غزہ میں جمع ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں نے قوم کی عزت وقار کو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے فلسطینی قوم بہادروں اور جانثارون کی قوم ہے جو صہیونی ریاست کےاشتعال انگیزی طرز عمل کے سامنے پوری قوت اور قد کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق دبانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور فلسطینی قوم نے اپنے حقوق کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کا عزم کر رکھا ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ  مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن احتجاج نے صہیونی ریاست کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی مشرقی سرحد پرمظاہرین کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں صحافی یاسر مرتضٰی شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے شہید فلسطینی صحافی کو گذشتہ روز غزہ میں سپرد خاک کردی گیا ان کی نماز جنازہ میں وزراء، ارکان پارلیمان، اہم سیاسی اورسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر