تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عراقی کرد رہنما:
ایران خطے میں دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف جنگ کا ستون ہے

نیوزنور10اپریل/عراقی علاقے کردستان کی جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما نے دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں تکفیریت کے خلاف جنگ کا ستون ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۹۸ : // تفصیل

عراقی کرد رہنما:

 ایران خطے میں دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف جنگ کا ستون ہے

نیوزنور10اپریل/عراقی علاقے کردستان کی جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما نے دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں تکفیریت کے خلاف جنگ کا ستون ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی علاقے کردستان کی جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما ’’سلیم کویی‘‘نے دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں تکفیریت کے خلاف جنگ کا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عراق کی حمایت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہےاور تاریخ میں بھی اگر دیکھ لیں تو ہمیں عراقیوں کی ایرانی حمایت نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات ہرگز فراموش نہیں کریں گے کہ ایران نے عراق میں آمر جماعت بعث کے مظالم کے مقابلے میں تمام عراقی قوم اور گروہوں کی حمایت کی تھی۔

عراقی کُرد رہنما نے کہا کہ صدام کا تختہ اُلٹنے کے بعد بھی ایران نے عراقی قوم کی حمایت جاری رکھااور آج داعش کے خلاف جنگ میں ایران عراق کے ساتھ ناقابل فراموش تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے عراقی قوم بالخصوص کرد برادری کی حمایت جاری رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران عراق میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لئے مدد کے علاوہ ملک کی تعمیرنو اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی کردار ادا کرے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر