تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس رہنما:
بعض عرب ممالک فلسطینیوں کے عظیم واپسی مارچ کو روکنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

نیوزنور10اپریل/ لبنان میں متعین فلسطینی اسلا می تحریک مقاومت حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک غزہ میں عظیم واپسی مارچ کی روک تھام کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۳ : // تفصیل

 حماس رہنما:

 بعض عرب ممالک فلسطینیوں کے عظیم واپسی مارچ کو روکنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

نیوزنور10اپریل/ لبنان میں متعین فلسطینی اسلا می تحریک مقاومت حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک غزہ میں عظیم واپسی مارچ کی روک تھام کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں متعین فلسطینی اسلا می تحریک مقاومت حماس کے نمائندے ’’علی برکہ‘‘نے کہا کہ بعض عرب ممالک غزہ میں عظیم واپسی مارچ کی روک تھام کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے واپسی مارچ کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران ناجائز صہیونی ریاست قائم ہونے کے بعد فلسطینی سیاسی اور معاشرتی گروہوں نے اس احتجاج کا انعقاد کیا۔

برکہ نے کہا کہ عظیم واپسی مارچ کا اصلی مقصد یہ ہے کہ فلسطینی بہادر قوم اپنے حقوق اور ملک کی واپسی کے لئے پر‏عزم ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 14 مئی میں القدس شریف کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جان لے کہ فلسطینی قوم ایک بار پھر انتفاضہ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سمجھ رہی ہے کہ ہم آج پرامن احتجاج اور عظیم واپسی مارچ انعقاد کرتے ہیں مگر دشمن ہمارے نہتے عوام کے خلاف فوجی حملہ کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غاصب صہیونیوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی پر دباؤ ڈالنے اور ان کے حقوق کی پامالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

لبنان میں متعین فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف عالمی اور عرب دنیا کے دباؤں کے باوجود واپسی مارچ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک بالخصوص  سعودی عرب جابر صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک واپسی مارچ کو روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں مگر ہم فلسطین کی آزادی کے لئے اپنے پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

علی برکہ نے مزیدناجائز صہیونی ریاست کی منظوری کے حوالے سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حالیہ بے بنیاد بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو آئندہ مہینہ ریاض کے منعقد ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے غاصب صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات کو روکنا چاہئے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر