تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معزول سعودی ولیعہد:
محمد بن سلمان اقتدار کے بھوکے ہیں

نیوزنور10اپریل/سعودی عرب کے معزول ولی عہد نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے آئندہ تین مہینے تک ملک کی بادشاہت حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۹۹ : // تفصیل

معزول سعودی  ولیعہد:

محمد بن سلمان اقتدار کے بھوکے ہیں

نیوزنور10اپریل/سعودی عرب کے معزول ولی عہد نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے آئندہ تین مہینے تک ملک کی بادشاہت حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے معزول ولیعہد’’ محمد بن نایف ‘‘نے کہا کہ محمد بن سلمان نے آئندہ تین مہینے تک ملک کی بادشاہت حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

سعودی عرب کے معزول ولیعہد محمد بن نایف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ممکن ہے کہ اس عرصے میں کچھ ایسی تبدیلیاں رونما ہوں جو محمد بن سلمان کے بادشاہت تک پہنچنے کی راہ میں حائل ہوں لیکن اگر صورت حال بن سلمان کے تیار کردہ منصوبے کے تحت آگے بڑھتی ہے تو وہ آئندہ تین مہینے کے اندر اندر ملک کے فرمانروا بن جائیں گے۔

معزول سعودی ولی عہد نے کہا کہ محمد بن سلمان کو پہلے ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا اس کے بعد وہ نائب ولیعہد کے عہدے کے لئے مقرر کئے گئے اور پھر گذشتہ برس جون میں انہیں وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کا ولیعہد بھی مقرر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کے اقدامات اور بیانات کا جائزہ لئے جانے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ وہ ملک میں اقتدار کے بھوکے ہیں اور خارجہ میدان میں ناعاقبت اندیش جنگ پسند اور دوسروں کی بیساکھی اور حمایت پر تکیہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بن  سلمان کی اقتدار پسندی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ملک کی متعدد روایتوں کو توڑ کر منجملہ ولیعہد محمد بن نایف کے زندہ رہتے ہوئے انہیں ہٹا کر خود ولیعہد بن گئے۔

واضح رہے کہ بن سلمان کی کوشش ہے کہ اپنے باپ کی موت سے پہلے ہی سعودی عرب کا بادشاہ بن جائیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر