تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی محقق:
ٹرمپ امریکہ کے صدر نہیں بلکہ فوجی اداروں کے حاکم ہیں

نیوز نور10 اپریل/ایک معروف روسی محقق نے  کہا ہے کہ شام کے قانونی صدربشارالاسد کی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بے بنیاد امریکی الزامات کا مقصد  پورے مشرقی علاقے کو  تباہ کردینا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۸۰۷ : // تفصیل

روسی  محقق:

ٹرمپ  امریکہ کے صدر نہیں بلکہ  فوجی اداروں کے حاکم ہیں

نیوز نور10 اپریل/ایک معروف روسی محقق نے  کہا ہے کہ شام کے قانونی صدربشارالاسد کی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بے بنیاد امریکی الزامات کا مقصد  پورے مشرقی علاقے کو  تباہ کردینا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’رجب سفراؤ‘‘نےکہاکہ شام کے قانونی صدربشارالاسد کی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال  کرنےکے بے بنیاد امریکی الزامات کا مقصد  پورے مشرقی علاقے کو  تباہ کردینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ امریکی صدر نہیں بلکہ ان فوجی اداروں  کے حکمران ہیں جو  اپنی مصنوعات فروخت کرنے کیلئے گاہکوں کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد نہ صرف عالمی سطح پر  امریکہ کا اثرورسوخ  کم ہوگیا ہے بلکہ  ہر جگہ امریکہ ذلیل ورسوا ہورہا ہے۔

انہوں نے خطے میں سعودیہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودیہ شام میں سرگرم حتیٰ دہشتگردوں کی مالی امداد کرنے کےساتھ ساتھ  اس عرب  ملک میں امریکی فوج کی مستقل تعیناتی کے اخراجات کو اُٹھانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد اصل میں داعش کا سب سے بڑا حمایتی ہے ۔

انہوں نےمزید شام کے حمص صوبے میں شام کے فوجی اڈے پر اسرائیل کی جارحیت کو ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی قراردیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل اپنے ناپاک وجود کے زوال سے آگا ہے اس لئے وہ امریکہ کی مدد سے علاقے کو تباہ کردینا چاہتا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر