تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
تیونسی مبلغ:
قبلہ اول کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کو بھی عرب صہیونیوں کےقبضے سےآزاد کرانا مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے

نیوزنور10اپریل/تیونس کے ایک مبلغ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کو  بھی عرب صہیونیوں کےقبضے سےآزاد کرانا مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۱۲۵ : // تفصیل

تیونسی مبلغ:

قبلہ اول کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کو  بھی عرب صہیونیوں کےقبضے سےآزاد کرانا مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے

نیوزنور10اپریل/تیونس کے ایک مبلغ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کو  بھی عرب صہیونیوں کےقبضے سےآزاد کرانا مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے ایک مشہورمبلغ’’ بشیربن حسن‘‘ نے کہا ہے کہ جو شخص ابھی تک اس بات کی طرف متوجہ نہیں ہوا ہے کہ ہمارے دونوں قبلوں پرقبضہ ہے وہ شرعی اورعملی لحاظ سےجاہل ہےکیونکہ قبلہ اول اسرائیل کے قبضے میں قبلہ دوم عرب صہیونیوں کے قبضے میں ہے لہذا ان دونوں قبلوں کو آزاد کرنا مسلمانوں پر واجب ہے۔

انہوں نےمحمد بن سلمان کے بارے میں ولیعہد کا  لفظ استعمال کرنےکی بجائے عہدوپیمان توڑنے والا کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اس کے امریکہ کے سفرکے بارے میں کہا کہ خادم حرمین شریفین کا بیٹا اورعہد توڑنے والا محمد بن سلمان بہت جلد اپنے امریکی آقاوں کے سامنے سرتسلیم خم ہوگیا ہے تاکہ ان کی رضایت کو حاصل کرکے اپنی بادشاہت کو مستحکم کرسکے۔

موصوف مبلغ نے کہا کہ محمد بن سلمان نے چند دن پہلے یورپ کو اخوانی براعظم میں تبدیل کرنے کے لیے اخوان المسلمین کی کوششوں پرخبردارکیا ہے جبکہ اخوان المسلمین پردہشتگرد ہونے کا الزام لگانے اوریورپ کو اس سے ڈرانے پرمبنی سعودی عہدشکن کا اقدام ایک قسم کی سیاسی حماقت ہے کیونکہ سعودی عرب اوراس کے علماء کے فتووں کی وجہ سے دہشتگردی پیدا ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین سے اس کی مشکل یہ ہے کہ اخوان المسلمین ووٹوں کے ذریعے اقتدارکی منتقلی اوراپنےحکمرانوں کے انتخاب میں لوگوں کے ووٹوں کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ یہ نظریہ سعودی عرب کی غاصب حکومت کے لیے قابل قبول نہیں ہےکیونکہ سعود ی عرب میں لوگ اپنی مرضی سے بیعت نہیں کرتے ہیں بلکہ ان سے زبردستی بیعت لی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ اورداعش کے سربراہ کا تعلق سعودی عرب ہے اورنیویارک میں حملہ کرنے والے پندرہ افراد کا تعلق بھی سعودی عرب سے تھا اوراس کے علاوہ مسلح گروہوں کو سعودی حمایت بھی حاصل ہوتی ہے کہ جس کا انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔

بن حسن نے اس سے قبل بھی حج کرنے کے لیےمکہ جانے سےاجتناب کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے یہ دلیل پیش کی تھی کہ اس کے سارے پیسے امریکہ کی جیب میں جاتے ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولیعہد فلسطینی عوام کی اُمنگوں و اہداف سےخیانت کا مرتکب ہورہے ہیں ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر