تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسٹیفن لینڈ مین:
ٹرمپ انتظامیہ میں بولٹن اورپومپیو کی تقرری انتہائی خطرناک پیشرفت ہے

نیوز نور10 اپریل/امریکہ کی ریاست شکاگو کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وکالم نگار نے کہا ہے کہ  جان بولٹن  جامع مشترکہ ایکشن پلان کے کٹر مخالف ہیں اس وجہ سے انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے بولٹن پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران  اورشمالی کوریا کے خلاف  عسکری کاروائی پر اصرار کرتے رہے  ہیں اس لئے وہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے ایک انتہائی خطرناک اداکار ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۶۷۶ : // تفصیل

اسٹیفن لینڈ مین:

ٹرمپ انتظامیہ میں بولٹن اورپومپیو کی تقرری انتہائی خطرناک پیشرفت ہے

نیوز نور10 اپریل/امریکہ کی ریاست شکاگو کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وکالم نگار نے کہا ہے کہ  جان بولٹن  جامع مشترکہ ایکشن پلان کے کٹر مخالف ہیں اس وجہ سے انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے بولٹن پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران  اورشمالی کوریا کے خلاف  عسکری کاروائی پر اصرار کرتے رہے  ہیں اس لئے وہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے ایک انتہائی خطرناک اداکار ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’اسٹیفن لینڈ مین‘‘نے کہاکہ  جان بولٹن  جامع مشترکہ ایکشن پلان کے کٹر مخالف ہیں اس وجہ سے انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے بولٹن پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران  اورشمالی کوریا کے خلاف  عسکری کاروائی پر اصرار کرتے رہے ہیں اس لئے وہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے ایک انتہائی خطرناک اداکار ہیں۔

انہوں نے  ٹرمپ انتظامیہ میں حالیہ تبدیلوں  کو انتہائی تشویش ناک قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی پر اس وقت  انتہاپسند سوچ رکھنے والے اور صیہونیوں کے حامیوں کا مکمل کنٹرول ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ جان بولٹن  اورمائیک پومپیو جیسے شدت وانتہاپسند سوچ کے حامل شخصیات روس ،چین ،شمالی کوریا ،ایران ،شام اوردیگر آزاد وخودمختار ریاستوں کے  بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں شخصیات ان  ممالک میں نظام حکومت کی تبدیلی اور ان پر جنگ مسلط کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں امریکہ کی قیادت میں مستقبل میں مزید تنازعات شروع ہونے والے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ جان بولٹن اورمائک پومپیو کی تقرری کے بعد کیا جامع مشترکہ ایکشن پلان باقی رہے گا انہوں نے کہاکہ ٹرمپ  اس تاریخی معاہدے سے علحٰیدگی  کا اعلان کریں گے یا اپنے یورپی اتحادیوں خاص کر برطانیہ ،فرانس اورجرمنی پر  اس معاہدے   کو تبدیل کرنے پر دبا ؤ ڈالیں گے  جو کہ میرے خیال میں اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جان بولٹن جامع مشترکہ ایکشن پلان  کی منسوخی پر اصرار کر ر ہے ہیں اس وجہ  سے انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز کرلیاگیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر