امریکی روزنامہ :
جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ایک تباہ کن غلطی ثابت ہوگی
نیوز نور10 اپریل/ایک مشہور امریکی روزنامہ نے تہران سے متعلق
ٹرمپ کے مؤقف کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا مؤقف جامع مشترکہ ایکشن پلان کی منسوخی اور امریکہ
اوراسکے یورپی اتحادیوں میں اختلافات کا
موجب بنےگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے
روز شائع ہونے والے مضمون میں ’’انجلا ٹائمز ‘‘نے لکھا کہ اس طرح کا مؤقف جامع مشترکہ ایکشن پلان کی منسوخی اور امریکہ
اوراسکے یورپی اتحادیوں میں اختلافات کا
موجب بنےگا ۔
روزنامہ نے امریکی صدر
ٹرمپ سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس
تاریخی معاہدے کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی ایک اسٹریٹجک غلطی
ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ سب سے
بڑا مسئلہ یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ اورکانگریس میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کا
اصرار جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر ہے۔
انجلا ٹائمز نے لکھا کہ
ٹرمپ کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جب تک جوہری معاہدے کی پابندی کرتا ہے امریکہ بھی اس وقت اس معاہدے کی پابندی کرتا رہے
گا ۔
قابل ذکر ہے کہ 12 جنوری کو ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ
آخری بار ایران جوہری معاہدے کی توثیق کررہے ہیں
تاکہ یورپ اورامریکہ بقول ان کے اس معاہدے میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرسکیں۔
انہوں نے اپنے یورپی اتحادیوں سے ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ نظرثانی
کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر وہ ایسا کرنے
میں ناکام رہتے ہیں تو واشنگٹن اس معاہدے
فوری طورپر دستبردار ہوجائےگی ۔
ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ
محمد جواد ظریف نے کہاتھا کہ یہ ایک ٹھوس
معاہدے کو خراب کرنے کی مایوسی پر مبنی ایک کوشش ہے۔