تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روس :
شام پر امریکی حملے کے سنگین اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے

نیوزنور10اپریل/اقوام متحدہ کےسیکورٹی کونسل اجلاس میں روس اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان سخت لفظی جنگ ہوئي جس کے بعد روس نے امریکہ کو شام پر حملہ کے سنگين نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۸ : // تفصیل

روس :

شام پر امریکی حملے کے سنگین اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے

نیوزنور10اپریل/اقوام متحدہ کےسیکورٹی کونسل اجلاس میں روس اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان سخت لفظی جنگ ہوئي جس کے بعد روس نے امریکہ کو شام پر حملہ کے سنگين نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکورٹی کونسل کے اجلاس میں روس اور امریکہ کے نمائندوں میں سخت لفظی جنگ ہوئي جس کے بعد روس نے امریکہ کو شام پر حملہ کے سنگين نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

 امریکی نمائندہ  نکی ہیلی  نے روس پر شام کے علاقہ دوما میں کیمیائی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگین ہیں ۔

اقوام متحدہ میں  روسی نمائندے نے نکی ہیلی کے اس الزام کے ردعمل میں کہا کہ  امریکہ کے ہاتھ یمنی ، شامی اور عراقی بچوں کے خون سے رنگین ہیں اور امریکہ مشرق وسطی میں دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوما پر حملہ شامی حکومت نے نہیں بلکہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کیا ہے اورروس کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے پہلے ہی اس حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ دہشتگرد کیمیائی حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کرنا چاہتے ہیں۔

  روسی  نمائندے واسیلی نبینزیا نے شام پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی حملے کے سنگین اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ شام پر مختلف ممالک کو ساتھ لیکر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر