تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے ترجمان :
روہنگیائی مسلمانوں کی واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں

نیوزنور10اپریل/اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  روہنگیا ئی مسلمانوں کی واپسی کے لیےمیانمار میں حالات سازگار نہیں ہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۷۸ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے ترجمان :

روہنگیائی مسلمانوں کی واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں

نیوزنور10اپریل/اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  روہنگیا ئی مسلمانوں کی واپسی کے لیےمیانمار میں حالات سازگار نہیں ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ڈپٹی’’ اورسولامولر‘‘ نے میانمار کے دورے کے بعد کہا کہ حالات سے لگتا ہے کہ مسلمانوں کی واپسی میں مشکلات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہانتہا پسند بدھشٹوں کی طرف سےایک درجنوں علاقوں کی آتش زدگی کی وجہ سے یہ گاؤں پوری طرح  تباہ ہوچکے ہیں گرچہ حکومت انکی تعمیر کا دعوی کررہی ہے لیکن میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کی واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں ۔

 موصوف ترجمان نے کہا کہ اگر چہ عالمی برادری اور رایے عامہ کے دباو میں آکر برما کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے گی لیکن حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ برما کی سر زمین روہنگیائی مسلمانوں کیلئے ابھی بھی رہائش کے قابل نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پناہ گزینوں کی مزید خدمت اور میزبانی سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انکی واپسی کو ممکن بنایا جائے اور میانمار نے مہاجرین کے لیے کیمپوں کے قیام کے حوالے سے آمادگی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال مظالم سے تنگ آکر سات لاکھ روہنگیا ئی مسلمان بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر