تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روزنامہ رائے الیوم کےمدیر اعلیٰ:
شام پر امریکی حملےکے جواب میں روس کا ردعمل سخت اور دردناک ہوگا

نیوز نور10 اپریل/روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماسکو اوردمشق امریکی جارحیت کا دردناک جواب دینے کو پوری طرح آمادہ ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۰ : // تفصیل

روزنامہ رائے الیوم کےمدیر اعلیٰ:

شام پر امریکی حملےکے جواب میں روس کا ردعمل سخت اور دردناک ہوگا

نیوز نور10 اپریل/روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماسکو اوردمشق امریکی جارحیت کا دردناک جواب دینے کو پوری طرح آمادہ ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نے عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماسکو اوردمشق امریکی جارحیت کا دردناک جواب دینے کو پوری طرح آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کا علاقہ  شام کے خلاف امریکی دھمکیوں کے باعث ایک نئے خطرناک بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شام کے خلاف ٹرمپ نے جس طرح کا مؤقف اپنایا ہے اسے  ظاہر ہے کہ امریکی فوج شامی فوج کے اڈوں اورجنگی طیاروں کو نشانہ نہیں بنانے جارہا ہے بلکہ اس باردارالحکومت  دمشق پر براہ راست حملے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  امریکی حملے کا یقینی طورپر روس کی طرف سے فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر اپنی پالیسیوں کی ناکامی کی برپائی کرنے اور اپنے علاقائی اتحادیوں کو یہ پیغام دینے کہ امریکہ ابھی بھی سوپر پاؤر ہے شام کے خلاف یقینی طورپر کاروائی کرےگا۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کے نتیجے میں اگر  شام میں تعینات روسی افواج ہلاک ہوتے ہیں اس صورت میں دونوں ممالک کے درمیان  جنگ چھیڑنے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ بیان کہ  دوما میں  مبینہ کیمیائی ہتھیار کی  ماسکو کو بھاری قیمت چکانی پڑےگی کے سیدھے معنی روس کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ مسئلہ شام کے ذریعے روس کو دھمکا کر آگ سے کھیل رہا ہے ان کی جارحانہ پالیسی  دنیا کو ایک بڑے بحران کی طرف لے جارہی ہے ۔

واضح ر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  شام میں دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقے پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شام سے متعلق بڑے فیصلے  کے بارے میں آئندہ دو دنوں  میں فیصلہ کردیا جائےگا۔

دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے  شام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ کاروائی کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ماہر ین اورامدادی کارکنوں نے  دہشتگردوں کے علاقے سے نکلنے کے بعد وہاں کا دورہ کیا اور انہیں وہاں کیمیائی حملے کے کوئی آثار نہیں ملے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر