تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر:
شام پر امریکہ کا ممکنہ حملہ اس عرب ملک میں امریکہ کی حتمی شکست ثابت ہوگی

نیوز نور11 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ اگرچہ شام میں امریکہ کی عسکری کاروائیاں اورحملے کرکے اس ملک میں جاری کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے تاہم اس طرح کے اقدامات ا نتہائی تباہ کن اور شام میں امریکہ کی  آخری شکست ہوگی۔

استکباری دنیا صارفین۸۹ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر:

شام پر امریکہ کا ممکنہ حملہ اس عرب ملک میں  امریکہ کی حتمی شکست ثابت ہوگی

نیوز نور11 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ اگرچہ شام میں امریکہ کی عسکری کاروائیاں اورحملے کرکے اس ملک میں جاری کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے تاہم اس طرح کے اقدامات ا نتہائی تباہ کن اور شام میں امریکہ کی  آخری شکست ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیونور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’شیخ الاسلام ‘‘نےکہاکہ اگرچہ شام میں امریکہ کی عسکری کاروائیاں اورحملے کرکے اس ملک میں جاری کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے تاہم اس طرح کے اقدامات ا نتہائی تباہ کن اور شام میں امریکہ کی  آخری شکست ہوگی۔

انہوں نے شام پر ممکنہ امریکی حملے سے متعلق عرب ومغربی میڈیا میں نشر ہونے والے خبروں کے بارے میں کہاکہ  امریکہ  شام کے خلاف سالوں سے سازشوں میں مصروف رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل  حلب شہر اورغوطہ شرقی کے سکوت کے بعد  امریکہ  کا شام میں بشارالاسد کی حکومت کو گرانے کا منصوبہ ہمیشہ کیلئےدفن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام اس وقت استحکام کے مرحلے میں ہے اورسوچی مذاکرات اس جنگ زدہ ملک میں امن بحال کرنے میں مؤثر ثابت ہورہے ہیں اس لئے امریکہ  شام میں اپنے اثرورسوخ کو بڑھانے کیلئے  اس ملک کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ہمارے خیال میں  امریکہ کے نئے اقدامات بھی زمینی وسیاسی صورتحال کو بدل نہیں سکتے۔

امریکہ کی ممکنہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے شامی فوج کی آمادگی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ  امریکہ میں اتنی جراءت نہیں ہے کہ شامی فوج پر براہ راست حملہ کرسکے  کیونکہ اسے علاقے اورخود شام میں امریکی افواج کیلئے خطرات پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ شام پر امریکہ کا ممکنہ حملہ اس عرب ملک میں  امریکہ کی حتمی شکست ثابت ہوگی ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر