تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
یورپی جوہری تخفیف اسلحہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر:
ایران جوہری معاہدہ عالمی سلامتی کا ضامن اور سبھی فریقین کیلئے نفع بخش ہے

نیوزنور11اپریل/یورپ کے جوہری تخفیف اسلحہ اور سلامتی نیٹ ورک کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۶۹ : // تفصیل

یورپی جوہری تخفیف اسلحہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر:

ایران جوہری معاہدہ عالمی سلامتی کا ضامن اور سبھی فریقین کیلئے نفع بخش ہے

نیوزنور11اپریل/یورپ کے جوہری تخفیف اسلحہ اور سلامتی نیٹ ورک کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے جوہری تخفیف اسلحہ اور سلامتی نیٹ ورک کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر’’ تیرجا گرنڈی‘‘ نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاءالدین بروجردی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کے لئے موثر طریقوں پر کام کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی مفادات ایک ہیں تاہم ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات حاصل کرنے کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے ہیں۔

خاتون یورپی عہدیدار نے ایران اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بحالی پر اُمید کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ میں تمام فریقین کا فائدہ ہے۔

ملاقات میں سنیئر ایرانی رکن مجلس (پارلیمنٹ) نے امریکی صدر کے مخالفانہ بیانات اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی علحٰیدگی کی صورت میں ایران بھی اس معاہدے میں رہنے کو ضروری نہیں سمجھتا۔

علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

علاءالدین بروجردی نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی نظریے میں جوہری ہتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اس کے علاوہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے تاریخی فتوے کے بعد ایران عملی طور پر کبھی جوہری ہتھیار بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر