تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
کینیڈاکے معروف تجزیہ کار:
شام کے خلاف فوجی کاروائی کی امریکی دھمکیوں کا مقصد روس ،ایران ،ترکی کے اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے

نیوز نور11 اپریل/کینیڈا کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ  امریکہ اس خوف سے شام پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے کہ  شامی فوج کے ہاتھوں  اس کےاتحادیوں کی اسٹریٹجک شکست سے دیگر ممالک ایران ،روس اور ترکی کے نئے اتحاد میں شامل ہونے پر مائل ہونگے۔

استکباری دنیا صارفین۵۸۱ : // تفصیل

کینیڈاکے معروف تجزیہ کار:

شام کے خلاف فوجی کاروائی کی امریکی دھمکیوں کا مقصد روس ،ایران ،ترکی کے اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے

نیوز نور11 اپریل/کینیڈا کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ  امریکہ اس خوف سے شام پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے کہ  شامی فوج کے ہاتھوں  اس کےاتحادیوں کی اسٹریٹجک شکست سے دیگر ممالک ایران ،روس اور ترکی کے نئے اتحاد میں شامل ہونے پر مائل ہونگے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیونور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’الیسانڈرو برونو‘‘امریکہ اس خوف سے شام پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے کہ  شامی فوج کے ہاتھوں  اس کےاتحادیوں کی اسٹریٹجک شکست سے دیگر ممالک ایران ،روس اور ترکی کے نئے اتحاد میں شامل ہونے پر مائل ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ اوراسکے سعودی واسرائیل جیسے اتحادیوں کو  بلاشبہ  اسٹریٹجک شکست ہوئی ہے  یہ ممالک بشارالاسد کو اپنے اقتدار سے ہٹانے  اور تحریک مقاومت حزب اللہ کو  کمزو رکرنے کے اپنے اہداف میں ناکام ہوئے ہیں۔

تجزیہ نگار نےترک دارالحکومت انقرہ میں  روس ،ایران اورترکی کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے بارے میں کہاکہ تہران اورماسکو  ترکی کو نیٹو سے دور کرنے  اور شام کے اہم مسئلے پر اسے اپنے کیمپ میں شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غوطہ شرقی کےدوما علاقے میں  مبینہ کمیائی حملے کا مقصد امریکہ کو بشارالاسد کے خلاف براہ راست کاروائی کرنے پر اُکسانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعید نہیں ہے کہ امریکہ ایک بار پھر  اس حقیقت کونظر انداز کرےگا کہ  اسے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا منڈیٹ حاصل نہیں ہے کہ وہ شام کے خلاف عسکری کاروائی کا آغاز کرے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنا امریکہ کی تاریخ رہی ہے اس لئےو اشنگٹن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر  شام پر ایک بار پھر حملہ کرنے سےنہیں ہچکچائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ  شام خانہ جنگی کا شکار نہیں ہے بلکہ یہ عرب ملک اہم عالمی طاقتوں کے درمیان پراکسی جنگ کے اکھاڑے میں بدل چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ  شامی حکومت پر حملہ کرتا ہے ممکنہ طورپر اقوام متحدہ اس کو نظرانداز کرےگا ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا امریکہ کا طویل مدتی منصوبہ رہا ہے اوراس مقصد کی حصولی کیلئے واشنگٹن  کوئی بھی بہانہ  گھنوانا نہیں چاہتی  ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر