تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی مصنف:
شام کے خلاف دھمکیاں امریکہ واسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی علامتیں ہیں

نیوز نور11 اپریل/فلسطین کے ایک معروف مصنف نے شام میں کیمیائی حملے کے موضوع پر سیکورٹی کونسل میں  امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اس عرب ملک پر فوری  فوجی حملے  کرنے کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی دھمکیاں شام میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ذلت آمیز شکست کی علامتیں ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۶۳۶ : // تفصیل

فلسطینی مصنف:

شام کے خلاف دھمکیاں  امریکہ واسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی علامتیں ہیں

نیوز نور11 اپریل/فلسطین کے ایک معروف مصنف نے شام میں کیمیائی حملے کے موضوع پر سیکورٹی کونسل میں  امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اس عرب ملک پر فوری  فوجی حملے  کرنے کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی دھمکیاں شام میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ذلت آمیز شکست کی علامتیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیونور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’سلیمانی شکریات‘‘نے شام میں کیمیائی حملے کے موضوع پر سیکورٹی کونسل میں  امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اس عرب ملک پر فوری  فوجی حملے  کرنے کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی دھمکیاں شام میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی ذلت آمیز شکست کی علامتیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایسے وقت میں جب شامی فوج غوطہ علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کےقریب ہیں پھر کیوں دمشق حکومت کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کرےگی ۔

انہوں نے دمشق پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو مغربی تشہیراتی مہم قراردیتے ہوئے کہاکہ ا مریکہ اوراسکے اتحادی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  شام میں بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے ان کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں روس کےسفیر کے اس بیان کہ  امریکہ نے شام کے خلاف کاروائی کی تو اس کے خلاف سنگین نتائج برآمد ہونگے کہاکہ  امریکہ کی ہٹ دھرمی اورجارحانہ پالیسیوں کے سبب مسئلہ شام  پیچیدہ بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاشہ  شامی فوج کی پیروزی نےشام کے خلا ف مغرب کے مسلط کردہ  تکفیری پروجیکٹ کو ناکام بنادیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل شام کے دوما علاقے میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے پر  خبردار کیا تھاکہ بشارلااسد حکومت اور روس کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔

 دوسری طرف  اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں روس کے سفیر نے کہاکہ  روسی فوج نے دوما میں ہونے والے اس علاقے کا جائزہ لیا ہے جہاں کیمیائی حملہ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم  اسپتالوں میں کہیں لاشیں یا زخمی نہیں ہیں   حملے کا اسطرح کا الزام پوری طرح بے بنیاد ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر