تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ایک گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے

نیوز نور12 اپریل /امریکہ کے ایک تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ شامی حکومت پر دمشق کے نواحی علاقوں میں  کیمیائی  ہتھیار استعمال کرنے کا امریکہ اوراسکے اتحادیوں کا الزام ایک من گھڑت اورگمراہ کن پروپیگنڈہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۰۷ : // تفصیل

امریکی  تجزیہ کار:

شامی حکومت پر  کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ایک گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے

نیوز نور12 اپریل /امریکہ کے ایک تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ شامی حکومت پر دمشق کے نواحی علاقوں میں  کیمیائی  ہتھیار استعمال کرنے کا امریکہ اوراسکے اتحادیوں کا الزام ایک من گھڑت اورگمراہ کن پروپیگنڈہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی تجزیہ کار ’’ایڈم گیری‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی طرف سے  مشرقی غوطہ میں شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزام کو ایک من گھڑت اور گمراہ کن پروپیگنڈہ قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی  شامی حکومت پر حملہ کرنے اورمشرق وسطیٰ میں  اپنی ناجائز جنگوں کا جواز پیش کرنے کیلئے  ایسے   من گھڑت اورگمراہ کن الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام اوراسکے اتحادیوں خاص کر ایران اورروس کو شام کی خودمختاری ،حکومت اورارضی سالمیت کے خلاف امریکہ کے کسی بھی حملے اور شوم منصوبے کو روکنے کیلئے  منظم کوششیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ پر اس وقت نوآموز قدامت پسند اور صیہونی لابی کے حامیوں کا راج ہے اورامریکہ کی طرف سے اسد حکومت پر  اپنے ہی عوام کو کیمیائی ہتھیاروں سے مارنے کا الزام بالکل باطل اورحماقت ہے ۔

ایک اورتجزیہ کار اورسابق امریکی  صدارتی اُمید وار ڈاکٹر رانپال نے  کہاکہ امریکی حکومت نے ہر بار  شام میں کیمیائی حملوں کا الزام اسد حکومت پر لگایا ہے لیکن  حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ اسد حکومت جو کہ دہشتگردوں کے خلاف فتوحات حاصل کررہی ہے  کو اس قسم کے حملے انجام دینے کی  کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  شام کے مشرقی غوطہ میں  دہشتگردوں کے خلاف شامی حکومت اوراس کے اتحادیوں کی فتوحات سے حواس باختہ ہوکر  دہشتگردوں نے  کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے  عام شہریوں کو  نشانہ بنایا ہے اور امریکی حکومت اوراسکے اتحادی  شام میں جنگ کو طول دینے کیلئے اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کررہے ہیں کیونکہ وہ لیبیا اورعراق کے طرز پر شام پر بھی  اپنے حملوں کا جواز پیش کرنا چاہتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر