تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا
امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

 نیوزنور12اپریل/لبنان میں تعینات شام کے سفیر نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکی جارحیت کی صورت میں ہم اپنے اتحادیوں سے مل کر اس جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

استکباری دنیا صارفین۱۹۰ : // تفصیل

شامی سفیر:

امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

 نیوزنور12اپریل/لبنان میں تعینات شام کے سفیر نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکی جارحیت کی صورت میں ہم اپنے اتحادیوں سے مل کر اس جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تعینات شام کے سفیر’’علی عبدالکریم علی‘‘نے کہا کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحیت کی حماقت کی تو  شام اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر اس جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بشمول امریکہ کی شام کے خلاف دھمکیوں کی وجہ مشرقی غوطہ میں ان کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کو ایسے وقت میں دھمکیاں دی جارہی ہیں جب دمشق کے مضافاتی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا جس سے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان مایوسی پیدا ہوئی اسی لئے وہ شام پر جارحیت کرنے پر اُ تر آئے  ہیں۔

شامی سفیر نے کہا کہ جارحیت کرنے والے ممالک دہشتگردوں سے پراُمید تھےلیکن اُن کی اُمیدوں پر شامی فوج اور اُن کے اتحادیوں نے پانی پھیر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام، ایران اور روس کی جانب سے امریکی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گاکیونکہ تینوں ممالک جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔

شامی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لئے آمادہ ہےاور شام اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

شام پر جارحیت کے خلاف اعلٰی روسی قیادت کے واضح مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے علی عبدالکریم نے کہا کہ روس نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ اگر روسی اور شامی فوج کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب دے دیا جائے گا۔

انہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کرنے کا شام کے خلاف امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام میں اپنی ناکامی کے بعد ایسے من گھڑت الزامات لگارہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر