تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
چینی اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل:
کسی بھی صورتحال میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کریں گے

 نیوزنور12اپریل/چینی دفترخارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال اور چاہئے کوئی بھی تبدیلی سامنے آئے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۷۲ : // تفصیل

چینی اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل:

کسی بھی صورتحال میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کریں گے

 نیوزنور12اپریل/چینی دفترخارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال اور چاہئے کوئی بھی تبدیلی سامنے آئے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی دفترخارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل’’وانگ چن‘‘ نے بیجنگ میں ایران اور چین کے درمیان پُرامن جوہری ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وہ کسی بھی صورتحال اور چاہئے کوئی بھی تبدیلی سامنے آئے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

ا انہوں نے ایران اور چین کے پُرامن جوہری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سمینار کے انعقاد سے دوطرفہ تعاون کی توسیع بالخصوص جوہری معاہدے کو مزید کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کا استعمال چینی حکومت کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال سے متعلق دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

اعلٰی چینی سفارتکار نے کہا کہ 2016 میں صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور مزید برآں پُرامن جوہری شعبے میں تعاون کی توسیع کے لئے معاہدے پر بھی دستخط کردئے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن جوہری شعبے میں تعاون جوہری معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے جس سے ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دے۔

چینی عہدیدار نےکہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر آمادہ ہے اور اس حوالے سے ہم اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کے از سرنو ڈیزائن کے لئے ایران اور امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال میں ایران جوہری معاہدے کا دفاع کریں گے اور دوسرے فریق پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس معاہدے سے متعلق اپنی ذمے داریوں پر قائم رہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر