تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان:
سعودی حکام اپنے اتحادی صدام کے انجام سے عبرت حاصل کریں

 نیوزنور12اپریل/ ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے سعودی حکام کے حالیہ ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ جو لوگ خود اور اپنے ملک کو ناجائز صہیونی ریاست کے برابر رکھتے ہیں وہ یقینا مشرق وسطٰی میں جارحیت اور جرائم کے مرتکب ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۳ : // تفصیل

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان:

سعودی حکام اپنے اتحادی صدام کے انجام سے عبرت حاصل کریں

 نیوزنور12اپریل/ ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے سعودی حکام کے حالیہ ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ جو لوگ خود اور اپنے ملک کو ناجائز صہیونی ریاست کے برابر رکھتے ہیں وہ یقینا مشرق وسطٰی میں جارحیت اور جرائم کے مرتکب ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان’’ بہرام قاسمی‘‘نے اپنے ایک بیان میں سعودی ولیعہد اور وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ فرانس کے موقع پر ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود اور اپنے ملک کو ناجائز صہیونی ریاست کے برابر رکھتے ہیں وہ یقینا مشرق وسطٰی میں جارحیت اور جرائم کے مرتکب ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی عوام خطے میں انتہاپسندی کو فروغ دینے کے حوالے سعودی عرب کے منفی کردار کو فراموش نہیں کرسکتے سعودی عرب کی جابر آل سلمان حکومت کو چاہئے کہ ایک بار پھر اپنے دوست اور اتحادی صدام کے انجام کو یاد کرے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو اور اپنے ملک کو خطے میں صدام جیسے آمر اور جارحیت کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑا کرتے ہیں وہ جان لیں کہ ایران کے خلاف منفی باتیں کرکے اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے ہیں کہ خطے میں سعودی عرب کے منفی کردار بالخصوص دہشتگردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے کے اقدامات سے پوری دنیا آگاہ ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ سعودی حکام القاعدہ، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بنانے، ہمسایہ ممالک میں غیرانسانی جرائم اور دنیا کے مختلف علاقوں میں بدامنی کو ہوا دینے کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ فرانسیسی حکام نے سعودی مہمانوں کے ساتھ اپنی نشستوں میں انہیں یہ ضرور مشورہ دیا ہوگا کہ ماضی میں خطے کے آمر اور جابر حکمرانوں کا انجام کیا تھا۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ بعض سابق اور موجودہ سعودی حکام  نےمنفی اور جارحانہ پالیسیوں کے ذریعے مغربی ایشیائی خطے کو جدید بحرانوں کا شکار کیا ہے جس سے تنازعات اور جنگوں کو طول مل رہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر