تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عبرانی اخبار :
صیہونی حکومت شام پر ممکنہ حملے کے خلاف حزب اللہ اور ایران کے رد عمل سے لرزہ بر اندام

 نیوزنور12اپریل/ایک عبرانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی ریاست اس بات سے سخت خوفزدہ ہے کہ شام پر اگر امریکہ کی سرپرستی میں کوئی جنگی اقدام کیا گیا تو کہیں سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کو میدان جنگ میں وارد ہونے کا حکم نہ دے دیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۷ : // تفصیل

عبرانی  اخبار :

صیہونی حکومت شام پر ممکنہ حملے کے خلاف حزب اللہ اور ایران کے رد عمل سے لرزہ بر اندام

 نیوزنور12اپریل/ایک عبرانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی ریاست اس بات سے سخت خوفزدہ ہے کہ شام پر اگر امریکہ کی سرپرستی میں کوئی جنگی اقدام کیا گیا تو کہیں سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کو میدان جنگ میں وارد ہونے کا حکم نہ دے دیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عبرانی اخبار’’معاریو‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی حکام ایک طرف سے شامی حکومت کی سرنگونی کا خواب دیکھ رہی ہے اور امریکہ سے شام پر حملے کی مانگ کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف سے سخت خوفزدہ ہے کہ کہیں سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کو مقابلے کا حکم نہ دے دیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صیہونی ریاست اتنی خوزدہ ہے کہ وہ حزب اللہ کے حملوں کا جواب دینے سے قاصر ہے اور اسرائیل کے حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ حزب اللہ امریکہ کی سرپرستی میں شام پر ممکنہ حملے میں دخالت نہ کرے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ کے میدان کو وسعت نہیں دینا چاہتے یہ واقعہ شام پر حملہ اگر رخ پاتا ہے تو نصر اللہ کو جان لینا چاہیے کہ ان کی سرنوشت بشار الاسد سے مختلف نہیں ہو گی اور انہیں بھی سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔

دوسری جانب سے صہیونی حکام شام کی حمایت میں ایران کے بھی میدان جنگ میں داخل ہونے سے لرزہ بر اندام ہیں اور حالیہ دنوں متعدد بار ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایران شام کی حمایت میں آگے نکلے تو بشار الاسد کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ۶ سال سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت عالمی استکباری طاقتیں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں لیکن تاہم انہیں ان تک ذلت آمیز شکست کا  منہ دیکھنا پڑا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر