تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:
شام سے متعلق ٹرمپ کی ٹویٹ مشرق وسطیٰ کے خلاف امریکہ کےخطرناک سازشوں کا تسلسل ہے

نیوز نور13 اپریل/پاکستان کے ایک معروف اُستاد نے عرب جمہوریہ شام سےمتعلق صیہونی نواز ٹرمپ کے ٹویٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کےبیانات مشرق وسطیٰ کے تئیں امریکہ کے خطرناک سازشوں کا تسلسل ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۳۳ : // تفصیل

پاکستانی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:

شام سے متعلق ٹرمپ کی ٹویٹ مشرق وسطیٰ کے خلاف امریکہ کےخطرناک سازشوں کا تسلسل ہے

نیوز نور13 اپریل/پاکستان کے ایک معروف اُستاد نے عرب جمہوریہ شام سےمتعلق صیہونی نواز ٹرمپ کے ٹویٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کےبیانات مشرق وسطیٰ کے تئیں امریکہ کے خطرناک سازشوں کا تسلسل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق  ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں پاکستان کی قائد عظم یونیورسٹی میں  سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ’’سید کاندل  عباس‘‘نے عرب جمہوریہ شام سےمتعلق صیہونی نواز ٹرمپ کے ٹویٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کےبیانات مشرق وسطیٰ کے تئیں امریکہ کے خطرناک سازشوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ شام میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے  اس لئے وہ علاقے کے امن واستحکام کو تباہ وبرباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورروس علاقے میں امن واستحکام کا ماحول پیدا کرنے میں مصروف ہے کیونکہ دونوں ممالک شام میں انتہاپسندوں ودہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ علاقے میں مزید  استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ علاقے کی رجعتی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ اسلحہ فروخت کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے کی رجعتی حکومتوں کے ذریعے علاقے پر اثرورسوخ  قائم کرنے کیلئے امریکہ نے پہلے ہی ان  حکومتوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑکر امن واستحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام ،عراق اوریمن کو آج اس لئے دہشتگردی کا سامنا ہے کیونکہ  ان ممالک نے خطے میں امریکہ کی تسلط پسندی کو چلینج کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ خطے میں  عوامی تحریکوں کو کچلنے کیلئے  آمر وڈکٹیٹر حکومتوں کومضبوط کررہا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  شام کی صورتحال کے حوالے سے بین الااقوامی برادری کا مؤقف باعث تشویش اورشرمناک رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن واستحکام کی برقراری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے لیکن یہ ادارہ شام میں ایک تعمیری کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر