تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی صحافی :
امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے گھناؤنے منصوبے کا اصل مقصد مقاومتی محور کو تباہ کرنا ہے۔

نیوز نور13 اپریل/ایک سینئر شامی صحافی نے کہا ہے کہ مغربی اوراسکے علاقائی اتحادی علاقے میں نئے تنازعات ایجاد کرکے پورے مشرق وسطیٰ میں مزیدعدم استحکام پید اکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۳ : // تفصیل

شامی صحافی :

امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے گھناؤنے منصوبے کا اصل مقصد مقاومتی محور  کو تباہ کرنا ہے۔

نیوز نور13 اپریل/ایک سینئر شامی صحافی نے کہا ہے کہ مغربی اوراسکے علاقائی اتحادی علاقے میں نئے تنازعات ایجاد کرکے پورے مشرق وسطیٰ میں مزیدعدم استحکام پید اکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شام کے سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کے بیروچیف  ’’ڈاکٹر واحد اواد‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  کہاکہ مغربی اوراسکے علاقائی اتحادی علاقے میں نئے تنازعات ایجاد کرکے پورے مشرق وسطیٰ میں مزیدعدم استحکام پید اکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  بلاشبہ امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب  علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے متحد ہیں اور تینوں ممالک نئی جنگیں ایجاد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے گھناؤنے منصوبے کا اصل مقصد مقاومتی محور  جو ایران ،عراق ،شام اورلبنان سے فلسطین تک پھیلا ہوا ہے کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جان بولٹن کو امریکہ کی قومی سلامتی کا مشیر اور  مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ کے طورپر  نامزدکرنا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نیا جنگی محاذ کھولنے  کا صیہونی وسعودی رژیم کے کھیل کا حصہ ہے۔

 بین الاقوامی امور کے شامی ماہر نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر سازش و منصوبے کو اسرائیلی لابی  اورسعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی آئندہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  یورپی ممالک  امریکہ پر اس تاریخی معاہدے کی پابندی کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں اس لئے میر اماننا ہے کہ  واشنگٹن اس معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بن سلمان کا حالیہ دورہ امریکہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہ  ایران کے خلاف  ہر سازش ومنصوبے کے اخراجات ادا کررہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر