تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے پاکستانی ماہر:
ٹرمپ شام پر حملے کی دھمکی دیکردیگر طاقتوں کےساتھ تصادم مول لے رہے ہیں

نیوزنور13 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی ماہر نے ٹرمپ کے شام مخالف بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسے  عرب ریاست کی صورتحال مزید بحرانی وپیچیدہ بنےگی۔

استکباری دنیا صارفین۱۰۰ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے پاکستانی ماہر:

ٹرمپ شام پر حملے کی دھمکی دیکردیگر طاقتوں کےساتھ تصادم مول  لے رہے ہیں

نیوزنور13 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی ماہر نے ٹرمپ کے شام مخالف بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسے  عرب ریاست کی صورتحال مزید بحرانی وپیچیدہ بنےگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ارنا کےساتھ انٹرویو میں’’رستم شاہ‘‘نےٹرمپ کے شام مخالف بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اسے  عرب ریاست کی صورتحال مزید بحرانی وپیچیدہ بنےگی۔

انہوں نے کہاکہ شام پر میزائل داغنے کی ٹرمپ کی دھمکی انتہائی خطرناک پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کے خلاف  اس طرح کی پالیسی اپنا کر  امریکہ خود  دیگر طاقتوں کےساتھ تصادم کو دعوت دےرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روسی وشامی حکومت   بارہا اعلان کرچکی ہے کہ غوطہ کے دوما علاقے میں  ان پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اقوام متحدہ کیلئے اس وقت کی صورتحال  کنٹرول سے باہر ہے اوردیگر علاقائی ممالک اس ملک کی صورتحال مکمل طورپر بدلنے کے اہل نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شام کی موجودہ صورتحال انتہائی خوفناک وپیچیدہ ہے اورپوری تباہی  سے صیہونی حکومت کوہی فائدہ پہنچ رہا ہے جو ایک المیہ ہے۔

رستم شاہ نے کہاکہ  علاقے میں عدم استحکام پیدا کرکے علاقے کے رجعتی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنا ٹرمپ کا اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ شام وروس پر کیمیائی ہتھیار استعمال  کرنے کے الزامات عائد کرکے  صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے مزیدکہاکہ  بین الاقوامی برادری شام میں امن قائم کرنے  میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے میں ناکام ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر