تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین :
امریکی سفارتخانہ قاتلوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے

نیوز نور13 اپریل/پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاو ورزیاں کر رہا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۲ : // تفصیل

پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین :

امریکی سفارتخانہ قاتلوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے

نیوز نور13 اپریل/پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاو ورزیاں کر رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق لاہور میں مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات’’ ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘‘ نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈپلومیسی پر توجہ دینا تھا نہ کہ دہشتگردوں اور قاتلوں کو پناہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستانی نوجوان کی امریکی فوجی اتاشی کی کار کی ٹکر پر قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ابھی تک ملزم جوزف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور وہ امریکی سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہے حالانکہ قاتل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور عدالتی کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا۔

 انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ پاکستانی نوجوان کا قاتل ابھی تک سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہے امریکی سفارتخانہ دہشتگردوں اور قاتلوں کو پناہ دینے کی بجائے پاکستان کے قوانین کی پابندی کرے جیسے وہ اپنے لئے چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ریمنڈ ڈیوس نے پاکستانیوں کو قتل کیا اب جوزف کی جانب سے ایک پاکستانی  کےقتل کے بعد اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے شہریوں کو کیا اہمیت دیتا ہے اس کی نظر میں دوسرے ممالک کے شہری تو انسان ہی نہیں اور نہ ہی وہ انسانی حقوق کی پاسداری اور آئین کی پاسداری کو ضروری سمجھتے ہیں۔

 ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مزید مطالبہ کیا کہ امریکہ سفارتی آداب اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور حکومت پاکستان بھی اس قاتل کیخلاف ضابطہ فوجداری کا مقدمہ درج کرکے اس کیخلاف عدالتی کارروائی کرے اور قانون کے مطابق سزا دے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر