تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ہندوستانی ماہر :
شام پر امریکہ کی لشکر کشی سے مشرق وسطیٰ دہائیوں تک عدم استحکام سے دوچار ہوگا

نیوزنور13 اپریل/ہندوستانی تھنک ٹینک ایس پی آر ای کی ایک سینئر رکن کا عقیدہ ہے کہ  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے  جنگ زدہ شام پر  کسی بھی طرح کی عسکری کاروائی  پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اور  اس کے خطرناک نتائج دہائیوں تک  علاقائی عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

استکباری دنیا صارفین۲۰۱ : // تفصیل

ہندوستانی ماہر :

شام پر امریکہ کی لشکر کشی سے مشرق وسطیٰ دہائیوں تک عدم استحکام سے دوچار ہوگا

نیوزنور13 اپریل/ہندوستانی تھنک ٹینک ایس پی آر ای کی ایک سینئر رکن کا عقیدہ ہے کہ  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے  جنگ زدہ شام پر  کسی بھی طرح کی عسکری کاروائی  پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اور  اس کے خطرناک نتائج دہائیوں تک  علاقائی عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق   شام کےموجودہ صورتحال کے بارے میں ’’آرتی بالی‘‘نےکہاکہ  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے  جنگ زدہ شام پر  کسی بھی طرح کی عسکری کاروائی  پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اور  اس کے خطرناک نتائج دہائیوں تک  علاقائی عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ٹرمپ شام پر فوجی حملہ کرنے  کے  اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہیں تو پھر پورا علاقہ دہائیوں تک غیر مستحکم ہوگا  اوراسکے تباہ کن نتائج سے ایشیا بھی محفوظ نہیں رہےگا۔

امریکہ اوراسکے اتحادیوں کو شامی بحران کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  امریکہ  دہشتگردوں کو مالی واسلحہ جاتی حمایت کرنے کےساتھ ساتھ انہیں  فضائی کور بھی  فراہم کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے یورپی اتحادی شام کی قانونی حکومت پر دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات عائد کرکے صدربشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے  کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سعودی عرب کی ایران مخالف دشمنیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بن سلمان کا حالیہ دورہ اسلامی جمہوریہ  کے خلاف سازش کا حصہ ہے سعودی عرب بھوکھلاہٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بن سلمان کا واشنگٹن دورہ اس بات کی دلیل ہے کہ  شام پر حملے کیلئے  امریکہ ،برطانیہ ،مصر ،فرانس  اورصیہونی حکومت کا اتحاد تشکیل پارہا ہے  جبکہ دوسری طرف  چین ،ایران اورروس نے بشارالاسد کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی و ریاض رژیم مشرق وسطیٰ  علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی گٹھ بندن کو مضبوط کررہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر